گلگت کی 9 سا لہ بچی نے پاکستان کا نام روشن کر دیا-وہ کا م کر دکھایا کہ جان کر آپ بھی داد دیں گے

گلگت کی 9 سا لہ بچی نے پاکستان کا نام روشن کر دیا-وہ کا م کر دکھایا کہ جان کر آپ بھی داد دیں گے

گلگت کی 9 سا لہ بچی نے پاکستان کا نام روشن کر دیا-وہ کا م کر دکھایا کہ جان کر آپ ... 16 مئی 2018 (17:43) 5:43 PM, May 16, 2018

ہنزہ (ویب ڈیسک) 9 سالہ پاکستانی بچی سلینہ خواجہ نے وادی ہنزہ میں واقع 5 ہزار میٹر بلند قزسر چوٹی سر کرکے ملک کا نام فخر سے بلند کردیا ،قزسر چوٹی گلگت بلتستان کی خوبصورت وادی ہنزہ میں واقع ہے۔سلینہ خواجہ نے گلف نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے 21 فروری کو چوٹی سر کرنے کا آغاز کیا تھا۔سلینا نے بتایا کہ جب وہ 5 ہزار میٹر کی بلندی پر پہنچیں تو انہیں تھکاوٹ کا احساس ہوا لیکن پھر والد اور ٹرینر نے ان کی بھرپور حوصلہ افزائی کی ۔

انہوں نے کہا کہ 5 ہزار میٹر بلند چوٹی پر چڑھ کر انہوں نے جو نظارے کیے وہ انتہائی خوبصورت تھے، جنہیں وہ بیان بھی نہیں کرسکتیں۔کم عمر سلینہ کا سفر یہیں ختم نہیں ہوا بلکہ اب وہ 6 ہزار میٹر بلند منگلنگ چوٹی اور ’بروڈ چوٹی‘ کو سر کرنا چاہتی ہیں جو دنیا کی 12 ویں بلند ترین چوٹی ہے۔ سلینا نے بتایا کہ اب ان کا خواب ماؤنٹ ایورسٹ کی چوٹی تک پہنچنا ہے جس کے لیے وہ اپنی پوری محنت کر رہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل وہ ایبٹ آباد کی 3 ہزار میٹر بلند چوٹی 'میرانجانی' 45 دفعہ سر کر چکی ہیں جب کہ وہ 4 ہزار میٹر بلند مکڑا چوٹی بھی سر کرچکی ہیں

متعلقہ خبریں