میک اپ خواتین کو بھت پسند ھوتا ہے لیکن اپنی جلد کی حفاظت کیلیۓمیک اپ کرکے ہرگز یہ کا م نہ کریں- نئی تحقیق سامنے آگئی

میک اپ خواتین کو بھت پسند ھوتا ہے لیکن اپنی جلد کی حفاظت کیلیۓمیک اپ کرکے ہرگز یہ کا م نہ کریں- نئی تحقیق سامنے آگئی

میک اپ خواتین کو بھت پسند ھوتا ہے لیکن اپنی جلد کی حفاظت کیلیۓمیک اپ کرکے ... 16 مئی 2018 (17:33) 5:33 PM, May 16, 2018

ورزش صحت کیلیۓ بہت مفید ھے تاہم اگر ورزش کے وقت چند باتوں کا خیال نہ رکھا جائے تو یہ نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے، نئی تحقیق کے مطابق میک اپ کر کے ورزش کرنے والی خواتین کو جلد کی پیچیدہ بیماریوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے.برطانیہ کی معروف ماہر امراض جلد بریتھی ڈینیئل کا کہنا ہے کہ جو خوا تین ورزش سے پہلے چہرے پر میک اپ کی غرض سے کاسمیٹکس لگاتی ہیں اُن کے چہرے کے مسام بند ہو جاتے ہیں جس سے پسینے کا اخراج بند ہوجاتا ہے.ڈاکٹر بریتھی جو ڈاکٹرز کلینک کی ڈائریکٹر بھی ہیں کا کہنا ہے کہ چہرے کے مسام سے پسینے کا اخراج نہ ہو پانا جلدی امراض کو دعوت دیتا ہے اور مسام پر گندگی جمع ہو کر سیاہ کیل اور مہاسوں میں تبدیل ہوجاتی ہے.انہوں نے مزید بتایا کہ چہرے سے ورزش کے دوران پسینہ آنا عمل تنخیر کے لیے بہت ضروری ہے تاکہ جلد ٹھنڈی رہے تاہم میک اپ کے استعمال کے باعث مسام سے کثافتیں باہر نہیں نکل پاتیں.اور جلد ڈھیلی ہوکر ڈھلکنے لگتی ہے.ڈاکٹر بریتھی ڈینیئل اس نئی تحقیق کی روشنی میں خواتین کو ورزش سے قبل میک اپ اتارنے اور منہ کو صحیح طریقے سے دھونے کا مشورہ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ اس معمولی عمل سے آپ اپنے چہرے کی تازگی اور شادابی کو لمبے عرصے تک برقرار رکھ سکتی ہیں

متعلقہ خبریں