رات کو سونے سے پہلے کوئی میٹھی چیز نہ کھائیں

رات کو سونے سے پہلے کوئی میٹھی چیز نہ کھائیں

رات کو سونے سے پہلے کوئی میٹھی چیز نہ کھائیں 16 مئی 2018 (17:25) 5:25 PM, May 16, 2018

اردو دنیا (ویب ڈیسک ) رات کو سونے سے پہلے کوئی میٹھی چیز نہ کھائیں اور مسواک یا برش کرکے سوئیں۔ نہ ہی کوئی ثقیل چیز کھائیں اور دودھ بھی کم از کم سونے سے دو گھنٹہ پہلے پیئیں۔ سونے اور کھانے کے درمیان ڈیڑھ سے دو گھنٹہ کا وقفہ رکھیں،اس سے ہاضمہ ہونے میں آسانی ہوتی ہے اور دل پر بوجھ بھی نہیں پڑتا ہے۔

کھانا کھاتے وقت ایک چیز کا خاص خیال رکھیں وہ یہ کہ کھانا کھاتے وقت پانی کا ستعمال بلکل نہ کیا جائے نہ کھانا کھاتے دوران اور نہ ہی کھانا کھانے کے بعد۔ اس لے معدہ ہمیشہ ٹھیک رہتا ہے اگر آپ کو پانی کی حاجت ہے تو کھانا کھانے سے پہلے جتنا مرضی پانی پی لیں یا اگر کھانا کھاتے وقت کوئی نوالہ گلے میں‌ اٹک جائے تو تب پانی کا استعمال کر لیں‌۔ پیٹ کا پھولنا، پیٹ ‌میں‌ درد رہنا ، اوازاری ہونا ، بوجھل پن ہونا یہ سب اسی کی وجہ سے ہوتا ہے۔

متعلقہ خبریں