پاکستانی نوجوان کو نشے کی حالت میں کچلنے والے امریکی سفارتکار کیخلاف ابتک کا سب سے بڑا قدم اٹھا لیا گیا۔

پاکستانی نوجوان کو نشے کی حالت میں کچلنے والے امریکی سفارتکار کیخلاف ابتک کا سب سے بڑا قدم اٹھا لیا گیا۔

پاکستانی نوجوان کو نشے کی حالت میں کچلنے والے امریکی سفارتکار کیخلاف ابتک ... 16 مئی 2018 (17:19) 5:19 PM, May 16, 2018

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی دارالحکومت میں امریکی ملٹری اتاشی کی گاڑی سے نوجوان کی ہلاکت کا معاملہ پرتھانہ کوہسار میں واقعہ کذرائع کے مطا بق واقعے کا مقدمہ والد کی مدعیت میں تھانہ کوہسار میں درج کرلیا گیا ہے جبکہ پولیس نے امریکی سفارتکار کی گاڑی کو تحویل میں لے لیا ،تاہم سفارتی استثنیٰ کی وجہ سے جوزف ایمانوئل کو گرفتار نہیں کیا گیا ۔رتکار کو گرفتار نہیں کیا گیا۔عینی شاہدین کے مطابق امریکی سفارتکار نشے میں تھا جس نے ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی کی اور حادثہ پیش آیا ۔

وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ امریکی سفارتکار کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی جبکہ ترجمان امریکی سفارتخانہ کے مطابق تفتیشی حکام سے مکمل تعاون کررہے ہیں۔دوسری جانب حادثے میں جاں بحق ہونے والے عتیق کے لواحقین غم سے نڈھال ہیں اور انہوں نے حکومت سے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں امریکی اتاشی کی گاڑی کی ٹکر سے نوجوان عتیق موقع پر جاں بحق اس کا کزن راحیل نامی نوجوان زخمی ہوگیا تھا۔زخمی راحیل نے کہا سفید رنگ کی گاڑی نے ٹریفک سگنل توڑا اور ہماری موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی۔

متعلقہ خبریں