چو دھری نثار ن لیگ چھوڑ کر کس جماعت میں شامل ہونیوالے ہیں۔سابق ن لیگی کا رکن کا اہم انکشاف

چو دھری نثار ن لیگ چھوڑ کر کس جماعت میں شامل ہونیوالے ہیں۔سابق ن لیگی کا رکن کا اہم انکشاف

چو دھری نثار ن لیگ چھوڑ کر کس جماعت میں شامل ہونیوالے ہیں۔سابق ن لیگی کا رکن ... 16 مئی 2018 (17:17) 5:17 PM, May 16, 2018

اسلام آباد (ویب ڈیسک) عمران خان کوگھر آمد پر خوش آمدید کہتا ہوں۔ اگرقائداعظم جیسا شخص پارٹی تبدیل کرسکتا ہے تومجھ جیسا شخص کیوں نہیں؟ آج کا دن میرے لیے بہت اہم دن ہے۔ اقلیت برادری کے35 لاکھ ووٹ ہے۔

پاکستان مسلم (ن) کے اقلیتی نشست پر منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی رمیش کمار کا تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان، اسلام آباد میں عمران خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے رمیش کمار نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح پہلے کانگریس میں تھے۔ اگرقائداعظم جیسا شخص پارٹی تبدیل کرسکتا ہے تومجھ جیسا شخص کیوں نہیں۔ تحریک انصاف کی چھتری تلے عوام کی خدمت کروں گا۔

آج بھی چودھری نثارکی قدرکرتا ہوں، چودھری نثاربھی کہتے تھے میرے جیسے شخص کی پارٹی میں قدرنہیں۔ رمیش کمار نے انکشاف کیا کہ امید کرتا ہوں کہ چودھری نثار بھی اسی پارٹی میں آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا میرے گھر آنا خوشی کی بات ہے۔ اقلیت برادری کے35 لاکھ ووٹ ہے۔ امید کرتا ہوں کے سب میرا ساتھ دیں گے۔ عمران خان اور جہانگیرترین نے رمیش کمار کو پی ٹی آئی میں شامل ہونے پر مبارک باد دی اور خوش آمدید کہا۔

متعلقہ خبریں