الیکشن قریب آتے ہی بلاول کو جنوبی پنجاب یاد آگیا۔ جنوبی پنجاب کے حق میں بڑا اعلان کر دیا

الیکشن قریب آتے ہی بلاول کو جنوبی پنجاب یاد آگیا۔ جنوبی پنجاب کے حق میں بڑا اعلان کر دیا

الیکشن قریب آتے ہی بلاول کو جنوبی پنجاب یاد آگیا۔ جنوبی پنجاب کے حق میں بڑا ... 16 مئی 2018 (17:13) 5:13 PM, May 16, 2018

ملتان (ویب ڈیسک)اقتدار میں آکر جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کا اعلان، بلاول نے کہا کہ پیپلزپارٹی صرف ایک شہر میں ترقیاتی کام نہیں کراتی۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملتان کے علاقے کوٹلہ تولے خان میں رکنیت سازی کیمپ کا افتتاح کیا، اس موقع پر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ایک بار پھر جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کا نعرہ لگا دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب کے شہری ان کا ساتھ دیں وہ انہیں الگ صوبہ لے کر دیں گے۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے ملتان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، بلاول بھٹو نے کہا کہ ملتان کے لوگوں نے ہمیشہ پیپلزپارٹی کا ساتھ دیا اورپی پی نے بھی ملتان کی ہمیشہ خدمت کی۔

پچھلے دور حکومت میں ملتان فیصل آباد موٹروے، ایئرپورٹ تعمیر کیا گیا، پی پی دور میں آصف زرداری کی ہدایت پر گندم کی قیمت 1200روپے فی من تک کی گئی تھی۔

بلاول بھٹو کا پیپلز پارٹی کے پچھلے دور حکومت کے اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہنا تھا کہ پچھلے دس سال میں ہم نے سندھ میں 1800میل طویل کینالز کو پکا کیا، سندھ میں یوسی سطح پر غربت کے خاتمے کا پروگرام شروع کیا، سندھ میں غریب خواتین کو بلا سود قرضے دیئے گئے، اس پروگرام کی بدولت سندھ کے چھ لاکھ خاندان غربت سے نکل چکے ہیں۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں ساؤتھ ایشیا کا سب سے بڑا دل کا اسپتال بنایا جہاں مفت علاج ہوسکتا ہے، پیپلزپارٹی کسی ایک شہر پر توجہ نہیں دیتی دیگر شہروں میں بھی اسپتال کھولے، ملتان اور رحیم یارخان میں بھی ایسے اسپتال کھولے جاسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے جنوبی پنجاب صوبے کی بات کی تو ن لیگ نے اس کی مخالف کی تھی، ملتان کے عوام پیپلز پارٹی کا ساتھ دیں تو علاقے کی پسماندگی دور کردیں گے اور جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنائیں گے۔

واضح رہے کہ الیکشن 2018 کی تیاریوں کے سلسلے میں جہاں تمام سیاسی جماعتوں نے اپنی سرگرمیاں تیز کر دی ہیں وہی پیپلز پارٹی بھی پنجاب میں اپنی کھوئی ہوئی ساکھ کو بحال کرنے کے لیے ہاتھ پاؤں مار رہی ہے۔

متعلقہ خبریں