انکاؤنٹر سپیشلسٹ راؤ انوار اپنا انجام دیکھ کر گھبرا گئے۔خود کو بچانے کی کوشش میں اپنوں پر ہی بجلی گرا دی۔

انکاؤنٹر سپیشلسٹ راؤ انوار اپنا انجام دیکھ کر گھبرا گئے۔خود کو بچانے کی کوشش میں اپنوں پر ہی بجلی گرا دی۔

انکاؤنٹر سپیشلسٹ راؤ انوار اپنا انجام دیکھ کر گھبرا گئے۔خود کو بچانے کی کوشش ... 16 مئی 2018 (17:11) 5:11 PM, May 16, 2018

انکاؤنٹر سپیشلسٹ راؤ انوار اپنا انجام دیکھ کر گھبرا گئے۔خود کو بچانے کی کوشش میں اپنوں پر ہی بجلی گرا دی۔

تفصیلات کے مطابق سابق ایس ایس پی راؤ انوار نقیب اللہ قتل کیس کے سلسلے میں بنائی گئی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے اور اپنا بیان ریکارڈ کروایا، اپنے بیان میں انہوں نے انکشاف کیا کہ سہراب گوٹھ چوکی انچارج اکبر ملاح سمیت ان کی ٹیم کے 5 اہلکار نقیب اللہ معاملے میں ملوث ہیں، انہوں نے یہ بھی بتایا کہ سندھ پولیس کے کچھ افسران ان کے خلاف سازش کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نقیب اللہ قتل کیس کے سلسلے میں بنائی گئی جے آئی ٹی کا اجلاس ہوا، جس میں سابق ایس ایس پی ملیر بھی موجود تھے۔ راؤ انوار نے اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔ ذرائع کے مطابق بیان میں انہوں نے کہا کہ سہراب گوٹھ چوکی انچارج اکبر ملاح سمیت میری ٹیم کے 5 اہلکار نقیب اللہ معاملے میں ملوث ہیں۔ سندھ پولیس کے کچھ افسران میرے خلاف سازش کر رہے ہیں۔

جے آئی ٹی ٹیم نے سہراب گوٹھ میں واقع ہوٹل کا دورہ کیا اور ملازمین سے پوچھ گچھ کی۔ ملازمین نے بیان دیا کہ چوکی انچارج اکبر ملاح چند اہلکاروں کے ساتھ گاڑی میں آیا تھا، یہ اہلکار نقیب اللہ کو اپنے ساتھ گاڑی میں لے گئے، راؤ انوار ان کے ساتھ نہیں تھا۔ جے آئی ٹی کے ارکان شاہ لطیف کا بھی دورہ کریں گے۔

متعلقہ خبریں