سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات نے عمران خان کو منشیات فروش قرار دے دیا۔اور ساتھ ہی پی ٹی آئی کے سندھ میں مستقبل کیحوالے سے بڑا دعوی بھی کر دی۔

سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات نے عمران خان کو منشیات فروش قرار دے دیا۔اور ساتھ ہی پی ٹی آئی کے سندھ میں مستقبل کیحوالے سے بڑا دعوی بھی کر دی۔

سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات نے عمران خان کو منشیات فروش قرار دے دیا۔اور ساتھ ... 16 مئی 2018 (17:10) 5:10 PM, May 16, 2018

سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات نے عمران خان کو منشیات فروش قرار دے دیا۔اور ساتھ ہی پی ٹی آئی کے سندھ میں مستقبل کیحوالے سے بڑا دعوی بھی کر دیا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر میں سوشل سیکیورٹی سٹی ڈسپنسری کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ناصر حسین شاہ نے کہا کہ عمران خان کے ارد گرد بیٹھے لوگ کرپٹ ہیں، لیاقت جتوئی کو کرپشن کی وجہ سے وزارت اعلیٰ سے ہٹایا گیا، آپ کو سندھ سے کوئی بھی سیٹ نہیں ملے گی۔

لوکل خبر رساں ادارے کے مطابق سکھر میں ہسپتال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری پر ٹکٹیں بلیک کرنے کے الزامات لگانے والے عمران خان خود کرکٹ کی وکٹوں میں منشیات کی بیرونِ ملک اسمگلنگ کرتے تھے۔انہوں نے دعوی کیا کہ عمران خان کے خلاف منشیات اسمگلنگ کے ثبوت موجود ہیں، اور انہیں اس کا جواب دینا ہوگا۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں زرداری سنیما میں ٹکٹ بلیک کرتے تھے وہ ٹکٹ بلیک نہیں کرتے تھے پورا سنیما ہی ان کا تھا، سندھ میں کہیں بھی الیکشن میں پی ٹی آئی نظر نہیں آئے گی، انشا اللہ اب ان کی کے پی میں بھی حکومت نہیں بنے گی۔

ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ لیاقت جتوئی جو اس وقت پارسا بن رہے ہیں انہیں کرپشن کے باعث وزرات سے ہٹا دیا گیا تھا اور ان کے علاوہ بھی بہت سارے نام تحریک انصاف میں ایسے کرپٹ لوگوں کے ہیں جو گنوائے جاسکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کو سندھ سے کچھ نہیں ملے گا، 2013 میں بھی تحریک انصاف پانی کا وہ بلبلہ ثابت ہوئی تھی جس میں ہوا بھری گئی تھی لیکن اب وہ ہوا بھی نکل چکی ہے۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ عمران خان کو سندھ سے کچھ نہیں ملے گا، 2013 میں بھی تحریک انصاف پانی کا وہ بلبلہ ثابت ہوئی تھی جس میں ہوا بھری گئی تھی لیکن اب وہ ہوا بھی نکل چکی ہے۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کشمیر کے معاملے میں ہم ساتھ ہیں ان کو آزادی ملنی چاہئے، بلاول نے کہا ہے کہ کشمیریوں کے ساتھ ہیں، کشمیریوں کے ساتھ پی پی احتجاج میں شریک ہے، بھارت کشمیر میں ظلم جبر بربریت بند کرے۔

ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم لسانیت کی باتیں کرکے سیاست کررہی ہے اس وقت منتشر بن چکی ہے ، کراچی کی اصل تباہی کی ذمہ دار ایم کیو ایم ہے۔

یاد رہے کہ عمران خان آجکل سندھ کے دورے پر ہیں۔اور ممبر ساز ی کیمپز کے دورے کر رہے ہیں ۔عمران خان کارکنوں سے ملاقاتیں بھی کر رھے ہیں۔ابھی تک عمران خان اور انکی جماعت کی جانب سے کوئی جوابی بیان نہیں آیا ہے۔

متعلقہ خبریں