عمران خان کی تیز باؤلنگ،ن لیگ کی دو مزید وکٹیں گرا دیں،دو اہم راہنما پی ٹی آئی میں شامل۔

عمران خان کی تیز باؤلنگ،ن لیگ کی دو مزید وکٹیں گرا دیں،دو اہم راہنما پی ٹی آئی میں شامل۔

عمران خان کی تیز باؤلنگ،ن لیگ کی دو مزید وکٹیں گرا دیں،دو اہم راہنما پی ٹی ... 16 مئی 2018 (17:08) 5:08 PM, May 16, 2018

اسلام آباد ( ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن میں ٹوٹ پھوٹ کا عمل تیز ہو گیا ، رمیش کمار کے بعد ایک اور رکن قومی اسمبلی بلال ورک نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے ایک رکن قومی اسمبلی نے علم بغاوت بلند کرتے ہوئے پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے ارکان کی تحریکِ انصاف میں شمولیت کا سلسلہ جاری ہے۔ ن لیگ کے ایم این ایز رمیش کمار اور بلال ورک نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے۔ دنیا نیوز کے ذرائع کے مطابق بلال ورک کل عمران خان سے ملاقات میں پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کرینگے۔ بلال ورک این اے 136 ننکانہ صاحب سے ن لیگ کے ٹکٹ پر رکن اسمبلی بنے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ننکانہ سے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی بلال ورک نے تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کی۔ جس میں آئندہ عام انتخابات اور موجودہ سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔پی ٹی آئی کی قیادت سے ملاقات کے بعد مسلم لیگ ن کے رہنماء بلاول ورک نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا ہے۔ بلال ورک این اے 136ننکانہ سے منتخب ہوئے تھے۔بلاول ورک کاجلد پی ٹی آئی میں شمولیت کا باضابطہ اعلان متوقع ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کل رمیش کمار کی رہائش گاہ پر جا کر ان سے ملاقات کریں گے جس کے بعد رمیش کمار ایک نیوز کانفرنس میں پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔

متعلقہ خبریں