مظلوم کشمیریوں کے حق میں ٹویٹر پر بوم بوم آفریدی کا لگایا گیا چھکا گمبھیر ، ویرات کوہلی ، سریش رائنا کے بعد ٹنڈولکر کی برداشت سے باہر

مظلوم کشمیریوں کے حق میں ٹویٹر پر بوم بوم آفریدی کا لگایا گیا چھکا گمبھیر ، ویرات کوہلی ، سریش رائنا کے بعد ٹنڈولکر کی برداشت سے باہر

مظلوم کشمیریوں کے حق میں ٹویٹر پر بوم بوم آفریدی کا لگایا گیا چھکا گمبھیر ، ... 16 مئی 2018 (17:06) 5:06 PM, May 16, 2018

ممبئی (ویب ڈیسک )شاہد آفریدی کے مقبوضہ کشمیر سے متعلق ٹویٹ نے نام نہاد بھارتی ہیروز کی اصلیت بتا دی ہے۔ ، گوتم گمبھیر ، ویرات کوہلی ، سریش رائنا اور اب سچن ٹنڈولکر سے بھی اب ٹنڈولکر سے بھی مظلوموں کے حق میں ٹویٹر پر شاہد آفریدی کے ہاتھوں لگایا گیا چھکا برداشت نہ ہو سکا۔

سچن ٹنڈولکر بھی کشمیر میں انسانیت سوز مظالم ڈھانے والی فوج کی حمایت میں بول پڑے ، انکا کہنا ہے کہ ان کے پاس ملک چلانے والے باصلاحیت لوگ موجود ہیں۔

انہیں کسی بیرونی شخص کی ضرورت نہیں جو یہ بتائے کہ کیا کرنا ہے اور کیا نہیں ۔ آفریدی نے ٹویٹ کیا کیا کہ جیسے بھارت میں ایک بھونچال آ گیا اور بھارتی کرکٹرز کے ٹویٹ چلنے لگے ۔جن میں سے بعض نے آفریدی پر ذاتی نوعیت کے حملے بھی کئے۔شاہد آفریدی کو آئی ایس آئی کا ایجنٹ تک قرار دے دیا گیا۔

متعلقہ خبریں