کشمیر و قندوز کے شہداء سے اظہار یکجہتی کیلئے پاکستانی سڑکوں پر آگئے۔ملک بھر میں زبردست مظاہرے

کشمیر و قندوز کے شہداء سے اظہار یکجہتی کیلئے پاکستانی سڑکوں پر آگئے۔ملک بھر میں زبردست مظاہرے

کشمیر و قندوز کے شہداء سے اظہار یکجہتی کیلئے پاکستانی سڑکوں پر آگئے۔ملک بھر ... 16 مئی 2018 (17:02) 5:02 PM, May 16, 2018

مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی قابض فوج کے ظلم و بربریت اور قندوز میں شہید ھو نیوالوں سینکڑوں بچوں کے حق میں آج پاکستان بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے جس کے دوران کشمیریوں کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا جائے گا۔ اور قندوز کے بچوں پر ہونیالے ظلم کے خلاف بھی احتجاج کیا جائے گا۔

راولپنڈی، اٹک، چکوال، چشتیاں، رحیم یار خان، سکھر اور تربت، ہری پور بٹگرام سمیت دیگر شہروں میں ریلیاں نکالی گئیں۔کراچی میں بھی پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم سمیت دیگر تنظیموں کی جانب سے مظلوم کشمیری بھائیوں کے حق میں احتجاجی ریلیوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی اپیل پر سکھر میں جے یوآئی اور جے ٹی آئی کے کارکنان نے کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کے خلاف مدرسہ منزل گاہ سے احتجاجی ریلی نکالی جو پریس کلب پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔ مظاہرین نے بھارت کے کشمیریوں پر جاری مظالم کی مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ اور عالمی ادارے کشمیریوں پر جاری مظالم کا نوٹس لیں اور مظالم بند کرائیں، ان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی جدوجہد ضرور رنگ لائے گی۔

یاد رہے کہ رواں ہفتے بھارتی فوج نے 24گھنٹوں کے دوران مقبوضہ کشمیر کے ضلع اسلام آباد اور شوپیاں میں غاضب بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران16کشمیری نوجوانوں جبکہ 4 نوجوانوں کو نماز جنازہ کے دوران فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا۔

جس کے بعد وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی سربراہی میں کشمیر کی موجودہ صورتحال پر وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس ہوا، اجلاس کا ایجنڈا صرف کشمیر تھا ، جس میں ایک متفقہ قرارد اد منظور کی گئی تھی اور چھ اپریل کو یومِ یکجہتی کشمیر منانے کا اعلان کیا تھا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی ریاستی بربریت کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم سے حق خود ارادیت کو دبایا نہیں جاسکتا۔

متعلقہ خبریں