عمران خان نے زرداری کو بھٹو خاندان کا کیپٹن صفدر قرار دے دیا۔ساتھ ہی زردری اور شہباز شریف کو ایسا لقب دے دیا کہ شائد کچھ لوگوں کو بہت برا لگے

عمران خان نے زرداری کو بھٹو خاندان کا کیپٹن صفدر قرار دے دیا۔ساتھ ہی زردری اور شہباز شریف کو ایسا لقب دے دیا کہ شائد کچھ لوگوں کو بہت برا لگے

عمران خان نے زرداری کو بھٹو خاندان کا کیپٹن صفدر قرار دے دیا۔ساتھ ہی زردری ... 16 مئی 2018 (16:57) 4:57 PM, May 16, 2018

نواب شاہ(ویب ڈیسک) پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سندھ میں جو ظلم ہوا وہ کسی صوبے میں نہیں ہوا، سندھ کے لوگ پورے پاکستان سے پیچھے رہ گئے۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ سندھ کے عوام کے ساتھ جتنا ظلم ہوا ہے، کسی اور صوبے میں اس کی مثال نہیں ملتی۔

ان خیالات کا اظہارا نھوں نے سندھ میں ممبر شپ مہم کے آغاز پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ بلوچستان میں بھی ایسی غربت نہیں جو سندھ میں ہے۔

نواب شاہ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ سندھ کے لوگ ترکی کے حوالے سے بہت پیچھے رہ گئے ہیں، حکمرانوں نے سندھ کے لوگوں کو غلام بنا رکھا ہے۔ یہ لوگ تھانوں کے ذریعے لوگوں پر ظلم کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام کا پیسہ سندھ سے چوری کر کے باہر منتقل کیا گیا۔ کیا اندھیری رات کے خاتمے کیلئے آپ لوگ میرا ساتھ دیں گے۔ نیا پاکستان اب بننے والا ہے۔ ایک فرعون پنجاب میں اور دوسرا سندھ میں بیٹھا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ایک کسان بتا دیں، جس کا پانی کے پی کے میں بند کیا گیا ہے، ایک شہری بتا دیں، جس کے خلاف کے پی میں سیاسی ایف آئی آر کاٹی گئی، آصف زرداری نے ملک کو لوٹا ہے، میں تمھارا مقابلہ کروں گا۔

عمران خان نے کہا کہ ایک تو کیوں نکالا کہتا پھر رہا ہے، اب زرداری تم بھی کہو گے کہ مجھے کیوں نکالا، آصف زرداری بھٹو خاندان کے لیے ایسے ہی ہیں، جیسے کیپٹن (ر) صفدر شریف فیملی لیے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ سندھ میں ظلم کی اندھیری رات اب ختم ہونے والی ہے، سنیما شروع کرنے والے کے پاس اب کتنی شوگر ملز ہیں، سب پتا ہے، سندھ میں آنے والا دور خوش آئند ہے، سندھ کےعوام کو اس فرعون کا مقابلہ کر کے دکھاؤں گا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ غربت کی وجہ سندھ کی بیماری آصف زرداری ہیں، آصف زرداری نے سندھ کے لوگوں کو غلام بنا کر رکھا ہے، یہاں خوف پر سیاست ہوتی ہے، کسانوں کا پانی بند کردیا جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس ملک کی دوسری بیماری پنجاب میں ہے، جسے مجھے کیوں نکالا کہا جاتا ہے، یہ وہ لوگ ہیں جو جھوٹی ایف آئی آر کرکے عوام پر ظلم کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں