وہ نبیوں میں رحمت لقب پانے والا -حضور کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا جانوروں پر رحم کا سبق آموز واقعہ

وہ نبیوں میں رحمت لقب پانے والا -حضور کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا جانوروں پر رحم کا سبق آموز واقعہ

وہ نبیوں میں رحمت لقب پانے والا -حضور کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا جانوروں پر ... 16 مئی 2018 (15:10) 3:10 PM, May 16, 2018

عرب کے لوگ جانوروں پر طرح طرح سے ظلم کرتے تھے ۔ جانوروں کو بھوکا پیاسا رکھتے تھے ۔ ان کی طاقت سے بڑھ کر کام لیتے تھے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جانوروں کے بارے میں اللہ تعالیٰ سے ڈرو ۔ ان پر ان کی طاقت سے زیادہ بوجھ نہ ڈالو اور ان کے چارے پانی کا خیال رکھو۔

ایک مرتبہ ایک صحابی نے چڑيا کے گھونسلے سے ا س کے ننھے منے بچے اٹھا لیے ۔ چڑيا صحابی کے سر پر منڈلا رہی تھی ۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے دیکھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بہت دکھ ہوا ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابی کو حکم دیاکہ وہ چڑيا کے بچے کو واپس گھونسلے میں رکھ دے ۔ صحابی نے حکم کی تعمیل کی ۔

ایک دفعہ ایک اونٹ بدک گیا، صحابہٴ کرام کے لیے اس اونٹ کو سنبھالنا دشوار ہوگیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم باغ میں داخل ہوئے جس میں یہ اونٹ تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم اونٹ کی طرف بڑھ رہے تھے، تو صحابہٴ کرا م نے کہا: یہ اونٹ کتے کی طرح ہوگیا ہے، یہ آپ پر حملہ آور ہوسکتا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: گھبرانے کی کوئی بات نہیں، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس اونٹ پر نظر التفات کیا تووہ اونٹ سجدہ ریز ہوگیا، آپ ں نے اس کی پیشانی پکڑی اور اسے کام پر لگادیا، یہ دیکھ صحابہٴ کرام ث کہنے لگے، جب جانور آپ کو سجدہ کرسکتا ہے، ہم انسان ہو کر آپ کو سجدہ کیوں نہ کریں، کسی انسان کے لیے سجدہ درست نہیں، اگر کسی انسان کے لیے سجدہ درست ہوتا تو میں عورت کو حکم دیتا کہ وہ اپنے شوہر کا سجدہ کرے

متعلقہ خبریں