بنی اسرائیل کا وہ مشہور گناہ گار جس نے دو سو سال تک اللہ پاک کی نافرمانی کی،لیکن نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود پڑھنے نے جہنم کی آگ سے اسے بچا لیا-رحمت عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود پڑھتے ھوئے پڑھئے سبق آموز واقعہ

بنی اسرائیل کا وہ مشہور گناہ گار جس نے دو سو سال تک اللہ پاک کی نافرمانی ... 16 مئی 2018 (14:04) 2:04 PM, May 16, 2018

حضرت وہب بن منبہ رض سے روایت ہے کہ بنی اسرائیل میں ایک شخص تھا جس نے دو سو سال تک خدا کی نافرمانی کی پھر وہ مرگیا تو بنی اسرائیل نے اسے کوڑے گھر(گندگی ڈالنے کی جگہ) پر ڈال دیا، اللہ نے موسی ع کو بذریعہ وحی حکم دیا کہ جاؤ وہاں سے اٹھا کر اس کی نماز جنازہ پڑھو.

حضرت موسی ع نے عرض کیا:اے رب! بنی اسرائیل گواہی دیتے ہیں کہ اس نے دو سال تک تیری نافرمانی کی ہے، اللہ تعالی نے دوبارہ وحی فرمائی، سچ یہی ہے وہ ایسا ہی شخص تھا لیکن وہ جب بھی تورات کو تلاوت کیلئے کھولتا اور اس کی نظر اسم گرامی احمد مجتبی ص پر پڑتی تو"وہ اسے بوسہ دیتا اور اسے اٹھا کر اپنی آنکھوں سے لگاتا اور آپ ص پر درود شریف بھیجتا تھا" تومیں نے اس کا یہ بدلہ دیا کہ میں نے اس کے گناہوں کوبخش دیا اور ستر حوروں سے اس مشہور نافرمان کا نکاح کر دیا .

متعلقہ خبریں