وہ وقت جب رومی چینیوں پر بازی لے گئے-وجہ انتہائی دلچسپ-پڑھئے دلچسپ واقعہ

وہ وقت جب رومی چینیوں پر بازی لے گئے-وجہ انتہائی دلچسپ-پڑھئے دلچسپ واقعہ

وہ وقت جب رومی چینیوں پر بازی لے گئے-وجہ انتہائی دلچسپ-پڑھئے دلچسپ واقعہ 16 مئی 2018 (14:11) 2:11 PM, May 16, 2018

ایک بار چین اور روم کے دو گرہوں میں باہم مقابلہ ٹھن گیا . چینیوں کا دعویٰ تھا کہ ہم نقاشی اور آرٹ کے اُستاد ہیں . اس فن میں ہمارا کوئی ثانی نہیں . رومیوں کا دعویٰ تھا کہ اس فن میں ہم یکتائے روزگار ہیں . ہمارا کوئی مدقابل نہیں . یہ بات بادشاہ وقت تک پہنچی.باد شاہ نے دونوں گروہوں کی بات سنی اور کہا اچھا میں دونوں کا امتحان لوں گا اور امتحان سےجو نتیجہ سامنے آئے گا وہی بتائے گا کہ تم دونوں گرہوں میں کس گرہو کا دعویٰ سچا ہے اور کس کا محض دعویٰ ہے . بادشاہ کی بات دونوں گرہوں نے قبول کر لی . ان دونوں گرہو نے اپنی جگہ یہ فیصلہ کر لیا کہ اپنے فن کے مظاہرے میں کمال دکھائیں گے کہ مقابل دیکھتا رہے جائے گا .ان دونوں نے اپنے فن کے جوہر دکھانے کے لیئےان دونوں مکانوں کا انتحاب کیا جو بلکل آمنے سامنے تھے . طے یہ ہوا کہ ایک مکان میں رومی فن دکھائیں گئےاور ایک مکان میں چینی اپنے نقش و نگار کا مظاہرہ کرینگے . دونوں اپنے اپنے فن کے جوہر دکھانے اور مکان کو سجانے میں تن دہی سے لگ گئے . چینیوں نے نقش و نگار کے کمالات دکھانے کے لیئے بادشاہ سے طرح طرح کے رنگ و روغن طلب کیئے . بادشاہ نے سارا سامان مہیا کر دیئے . لیکن رومیوں نے کوئی رنگ طلب نہیں کیا . چینیوں نے مختلف رنگوں کی آمیزش سے ایسے دلفریب نقش و نگار بنائے کہ عقل دنگ رہ جائے . رومی صرف صقیل ہی کرتے رہے . اور شب و روز کی محنت سے دیوار چمکاتے رہے. کمالات کے جوہر دکھانے کی جب عمر پوری ہو گئی اور بادشاہ معائنے کے لیئے تشریف لائے . بادشاہ پہلے چینیوں کے مکان میں داخل ہوئے اور چینیوں کے بنائے ہوئے فن اور کمالات دیکھ کر دنگ رہ گئے . پھر وہ رومیوں کے مکان میں تشریف لے گئے . رومیوں نے جونہی اپنی جھلمل کرتی دیواروں سے پردہ اٹھایا تو بادشاہ حیران رہے گئے . آئینے کی مانند صاف شفاف اور مجلی دیواروں پر چینیوں کے نقش و نگار کا عکس نظر آ رہا تھا اور چمکدار چھتوں اور دیواروں یہ عکس اصل سے زیادہ دلفریب منظر پیش کر رہا تھا . بادشاہ اس منظر کو دیر تک دیکھتے رہے پھر فرمایا : رومی چینیوں سے بازی لے گئے

 

متعلقہ خبریں