مقبوضہ کشمیر :عید پر بھی بھارتی فوج کے ہاتھوں لہو بہتا رہا۔کشمیریوں نے آزادی کے حق میں نعرے لگائے اور پاکستانی پرچم لہرائے۔شہادتیں ہو گئیں

مقبوضہ کشمیر :عید پر بھی بھارتی فوج کے ہاتھوں لہو بہتا رہا۔کشمیریوں نے آزادی کے حق میں نعرے لگائے اور پاکستانی پرچم لہرائے۔شہادتیں ہو گئیں

مقبوضہ کشمیر :عید پر بھی بھارتی فوج کے ہاتھوں لہو بہتا رہا۔کشمیریوں نے ... 16 جون 2018 (23:48) 11:48 PM, June 16, 2018

 بھارتی فورسز نے فائرنگ کرکے عید کے روز دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم عید پر بھی جاری رہے، عید الفطر کے روز بھی بھارتی فورسز نے فائرنگ کرکے دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔مقبوضہ کشمیر میں عید کےدن آزادی کے حق میں نعرے لگائے گئے ، پاکستانی پرچم لہرادیے گئے بھارتی جبر و تشدد عید کے دن بھی نہ رکا قابض فورسز نے نہتے مظاہرین پر گولیاں چلا دیں جس کے باعث ایک نوجوان شہید درجنوں زخمی ہوگئے، میرواعظ عمرفاروق نے عالمی برادری سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہعید کےدن بھی کشمیری بھارتی مظالم سے محفوظ نہیں ۔وادی میں عیدالفطر کی نماز کے بعد بھارت مخالف مظاہرے کئے گئے جس میں مظاہرین نے پاکستان کے حق میں نعرے لگائے اور پاکستانی جھنڈے لہرائے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی میں نمازِ عید کے بعد وادی بھر میں بھارتی مظالم کے خلاف مظاہرے کیے گئے، کشمیریوں نے آزادی کے حق میں نعرے لگائے اور پاکستانی پرچم لہرائے۔ وادی میں نوجوان کی شہادت کے خلاف اب بھی مظاہرے کیے جارہے ہیں اور کئی مقامات پر بھارتی فوج سے جھڑپوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

مظاہرین نے بھارتی فوج کے کشمیر سے نکل جانے کا مطالبہ بھی کیا، بھارتی فورسز نے نہتے کشمیریوں پر پیلٹ گنز سے فائرنگ کردی آنسو گیس کے شیل برسائے ۔ بھارتی فورسز نے حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی کو نماز ِعید میں شرکت سے روک دیا۔حریت رہنما میرواعظ عمرفاروق کہتے ہیں کشمیرکامسئلہ سیاسی ہے اس کا فوجی حل ممکن نہیں۔

بھارتی فورسز نے مظاہرین کو روکنے کے لیے آنسو گیس کے شیل برسائے اور پیلٹ گن کا استعمال کیا، مظاہرین سے جھڑپوں کے دوران بھارتی فوج نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں دو نوجوان شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

متعلقہ خبریں