میری خواہش ہے کہ ایسی حکومت قائم ہو کہ آپ کو اپنی جوانیاں پاکستان کے باہر نہ ضائع کرنی پڑیں -بلکہ آپ کی جوانی پاکستان۔۔۔۔۔عید کے موقع پر علی محمد خان کا پردیسیوں کے نام پیغام

میری خواہش ہے کہ ایسی حکومت قائم ہو کہ آپ کو اپنی جوانیاں پاکستان کے باہر نہ ضائع کرنی پڑیں -بلکہ آپ کی جوانی پاکستان۔۔۔۔۔عید کے موقع پر علی محمد خان کا پردیسیوں کے نام پیغام

میری خواہش ہے کہ ایسی حکومت قائم ہو کہ آپ کو اپنی جوانیاں پاکستان کے باہر نہ ... 16 جون 2018 (23:29) 11:29 PM, June 16, 2018

عید کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے پاکستانیوں کے لیے ایک اہم پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ :" میری طرف سے سب کو عید مبارک -میں خاص کر یہ پیغام بیرون ملک پاکستانیوں کے لیے دے رہاہوں ہم سب اپنے گھر والوں کے ساتھ ہیں لیکن آپ نہیں ہیں مت سمجھئے کہ آپ کے دور ہونے کا دکھ صرف آپ کے گھر والوں کو ہے ہمیں بھی اس بات کا دکھ ہے کیونکہ آپ پاکستان کا ایک حصہ ہیں آپ لوگ جتنے بھی باہر ہیں آپ سب پاکستان کا حصہ ہیں آپ کے بغیر یہ وطن نامکمل ہے -میری خواہش ہے کہ ایسی حکومت قائم ہو کہ آپ کو اپنی جوانیاں پاکستان کے باہر نہ ضائع کرنی پڑیں -بلکہ آپ کی جوانی پاکستان کے کام آئے -اگر عمران خان پاکستان کے لیے بہتر ہیں اور اللّٰہ کو یہ منظور یے تو وہ کچھ عرصے بعد شیروانی پہن کے حلف لیں اور جب اگلی عیدالفطر آئے تو وہ آپ اپنے گھر والوں کے ساتھ منائیں کیونکہ مجھے پتہ ہے کہ آپ اپنے گھر والوں کو مس کر رہے ہوں گے -اپنے بچوں کے پیار کو ,ماں باپ کے ساتھبیٹھنا ,بیویوں کے ساتھ بیٹھنا ,اپنے دوستوں کو مس کر رہے ہوں گے -اپنے گھروں کی عید کو مس کر رہے ہوں گے -آپ پاکستان کی طاقت ہیں آپ کے پیسے کی وجہ سے ہمارا ملک چل رہا ہے ہماری پوری کوشش تھی کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو بھی ووٹ کا حق دیا جائے لیکن کچھ سازشوں کی وجہ سے ایسا ممکن نہیں ہو سکا -میری دعا ہے کہ ہم ایسا نظام قائم کریں کہ جب دنیا میں فلسطین کشمیر شام کہیں بھی مسلمانوں پرظلم ہو اور ہمارا وزیر اعظم ایوانوں میں کھڑا ہو کے بولے تو دنیا کانپے اور یہ تب ہو گا جب آپ پاکستان کے لیے عمران خان کے لیے نہیں پاکستان کے لیے عمران خان کو پاکستان کا وزیر اعظم بنائیں اور پاکستان پر پاکستان کی عوام کا راج ہو اور پاکستان کے وسائل پاکستان کی عوام کے لیے استعمال کیے جائیں - "

متعلقہ خبریں