فرانس نے آسٹریلیا اور آئس لینڈ نےمیسی کی ارجنٹینا کاشکار کیا۔

فرانس نے آسٹریلیا اور آئس لینڈ نےمیسی کی ارجنٹینا کاشکار کیا۔

فرانس نے آسٹریلیا اور آئس لینڈ نےمیسی کی ارجنٹینا کاشکار کیا۔ 16 جون 2018 (23:21) 11:21 PM, June 16, 2018

فٹ بال ورلڈ کپ کے گروپ سی کے میچ میں فرانس نے آسٹریلیا کو دو کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے دی۔کازان میں کھیلےگئے میچ میں آسٹریلیا نے سابق ورلڈ چیمپئین فرانس کا جم کر مقابلہ کیا اور پہلےہاف میں کوئی گول اسکورنہ ہوسکا، اٹھاون ویں منٹ میں فرنچ کھلاڑی کوگرانے کی پاداش میں ریفری نے ویڈیو ری پلے پر فرانس کو پنالٹی ایوارڈ کی جس پرانتونیوگر زمین نے گول کردیا۔

مقررہ وقت سے دس منٹ قبل فرنچ کھلاڑی کوگرانےکی پاداش میں ریفری نے ویڈیو ری پلے پر فرانس کو پنالٹی ایوارڈ کی جس پرانتونیوگر زمین نے گول کردیا۔ جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔ورلڈ کپ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع تھا کہ ویڈیو ری پلے پر کسی ٹیم کو پنالٹی ایوارڈ ہوئی لیکن چار منٹ بعد ہی سوکروز کو پنالٹی ملی جس پریڈیناک نے گیند کو جال میں پہنچا کرمقابلہ برابر کردیا۔مقررہ وقت سے دس منٹ قبل پال پوگبا نے گول کرکے فرانس کو سبقت دلادی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔

فیفا ورلڈ کپ کے سنسنی خیز مقابلے میسی کی ارجنٹینا جان توڑ کوشش کے باوجود آئس لینڈ کو شکست دینےمیں ناکام رہی ، میچ ایک ایک سے برابر ہوگیا، کھیل کے انیسویں منٹ میں سرجیو اجیرو نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی ۔چار منٹ بعد ہی آئس لینڈ کے الفیرڈ نے گیند جال تک پہنچا کر ارجنٹیناکی برتری کو برابرکردیا، کھیل کے چونسٹھ ویں منٹ میں ارجنٹینا کو پنالٹی کک ملی مگر میسی نےگول کا یقینی موقع ضائع کردیا ۔

متعلقہ خبریں