سیلفی نے ایک جان اور لے لی۔

سیلفی نے ایک جان اور لے لی۔

سیلفی نے ایک جان اور لے لی۔ 16 جون 2018 (22:11) 10:11 PM, June 16, 2018

انڈونیشیا میں بالی جزیرے کے ساحل نوسا پینیڈا، نوسا لیمبونگن پر ایک پہاڑی چٹان کے ایک سرے پر کھڑے ہوکر سیلفی لینے کی کوشش میں چینی سیاح اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا ۔اتوار کے روز 46 سالہ لیانگ وان چینگ نوسا لیمبونگن میں مقامی وقت کے مطابق ڈھائی بجے اپنے دوستوں کے ساتھ ایک پہاڑی چٹان کے سب سے اوپری حصے Devil Tears پر کھڑا ہوکر سمندر کے نظارے سے لطف اندوز ہورہا تھا۔جب وہ سمندر کی طرف پشت کرکے اپنی سیلفی بنانے کی کوشش کر رہا تھا تاکہ بیک گراؤنڈ میں سمندر کا منظر نظر آئے تو اسی وقت ایک بہت طاقتور سمندری لہر اس سے آ ٹکرائی جس سے وہ اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکا اور سمندر میں گر گیا۔ ن

وسا پینیڈا کے پولیس چیف کمانڈر نے اتوار کے روز ایک پوسٹ میں بتایا کہ موقع پر موجود افراد نے لیانگ وان چینگ کو بچانے کی کوشش کی لیکن تیز لہروں نے ان کی کوششوں کو ناکام بنا دیا۔ بعد میں اس کی لاش سمندر سے ملی

متعلقہ خبریں