شہدائے ماڈل ٹاؤن نے اس ظالم نظام کے خلاف جانوں کے نذرانے دیئے یہ قربانیاں رنگ لائیں گی اور ظالم اپنے عبرتناک انجام کو ضرور پہنچیں گے۔طاہرالقادری

شہدائے ماڈل ٹاؤن نے اس ظالم نظام کے خلاف جانوں کے نذرانے دیئے یہ قربانیاں رنگ لائیں گی اور ظالم اپنے عبرتناک انجام کو ضرور پہنچیں گے۔طاہرالقادری

شہدائے ماڈل ٹاؤن نے اس ظالم نظام کے خلاف جانوں کے نذرانے دیئے یہ قربانیاں ... 16 جون 2018 (21:42) 9:42 PM, June 16, 2018

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری نے لاہور میں نمازعید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج امت مسلمہ، پاکستانی قوم کے لیے سعادت والا دن ہے۔ڈاکٹرطاہرالقادری نے کہا کہ دعا ہے آج کا دن پاکستان کے لیے باعث برکت ہو، دعا ہے اللہ تعالیٰ پاکستان کومشکلات سے نکالے اورامن دے۔پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ افواج پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے آپریشنزکیے جبکہ سیاسی، نظریاتی سطح پردہشت گردی کے خاتمے کے لیے کام نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ آپریشنزسے عارضی طورپردہشت گردی ختم ہوتی ہے، انتہا پسندی، دہشت گردی کے خلاف قوم مؤثر کردار ادا کرے۔ڈاکٹرطاہرالقادری نے کہا کہ حکومتی سطح پرملک سے دہشت گردی ختم کرنے کے لیے کوئی کام نہیں ہوا، امن پرمشتمل نصاب رائج دینےکی ضرورت تھی۔

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے عیدالفطر کے موقع پر شہر اعتکاف میں شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معتکفین،اسلامیان پاکستان اور پوری ملت اسلامیہ کو عیدالفطر کی خوشیاں مبارک ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ وہ پاکستان اور عالم اسلام کو ہر طرح کے سیاسی معاشی، سماجی مسائل سے نجات دے،بالخصوص پاکستان اور اس کے عوام کی حفاظت فرمائے، پاکستان کو حقیقی معنوں میں امن کا گہوارہ بنائے اور وطن عزیز کے بدخواہوں کو ان کے ناپاک ارادوں سمیت غارت کرے،اللہ پاکستان کو دہشتگردی، انتہا پسندی اور فرقہ واریت سے محفوظ رکھے ۔انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عیدالفطر کے دوسرے دن17 جون ہے جو ہر سال شہدائے ماڈل ٹاؤن کی یاد میں منایا جاتا ہے امسال شہدائے ماڈل ٹاؤن کی چوتھی برسی پر اندرون وبیرون ملک تمام تنظیمات قرآن خوانی کا اہتمام کریں مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں بھی قرآن خوانی کی مرکزی تقریب ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ شہدائے ماڈل ٹاؤن نے اس ظالم نظام کے خلاف جانوں کے نذرانے دیئے یہ قربانیاں رنگ لائیں گی اور ظالم اپنے عبرتناک انجام کو ضرور پہنچیں گے ،ظالموں کی گرفت ہو چکی مکمل انصاف بھی ہو گا۔انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ فلسطین، کشمیر سمیت جہاں جہاں مسلمان اپنی آزادی،استحکام اور بقاء کی جدوجہد کر رہے ہیں اللہ ان کی قربانیوں کوقبول کرے ،ان پر رحم کرے اور ان کے لیے آسانیاں پیدا کرے

متعلقہ خبریں