پاک فوج کے سربراہ جنر قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول پر فوجی جوانوں کے ساتھ عید منائی

پاک فوج کے سربراہ جنر قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول پر فوجی جوانوں کے ساتھ عید منائی

پاک فوج کے سربراہ جنر قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول پر فوجی جوانوں کے ... 16 جون 2018 (20:15) 8:15 PM, June 16, 2018

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ آرمی چیف نے عید لائن آف کنٹرول پر جوانوں کے ساتھ منائی ۔پاک فوج کے سربراہ جنر قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول پر فوجی جوانوں کے ساتھ عید منائی ، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف نے لائن آف کنٹرول پر جوانوں کے ہمراہ نماز عید ادا کی اور پاکستان کی خوشحالی اور امن کے لیے دعا کی۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف نے نمازِ عید کے بعد پاکستان کی ترقی اور امن و استحکام کے لیے دعائیں کیں، انھوں نے کہا کہ بہ طور سپاہی انھیں ایسے تہوار گھروں سے دور منانے پر فخر ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے جوانوں سے خطاب میں کہا کہ ایک سپاہی کی حیثیت سے ہمیں اس بات پر فخر ہونا چاہیے کہ ہم اپنے وطن اور ہم وطنوں کی حفاظت کی خاطر اپنا فرض ادا کرنے گھروں سے دور رہتے ہیں اور اس طرح کے تہوار بھی اپنے پیاروں سے دور مناتے ہیں۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ایل او سی پر آمد کے موقع پر کور کمانڈر راولپنڈی بھی ان کے ہم راہ تھے۔ایل او سی پر پاک فوج کے جوانوں کے ساتھ عید مناتے ہوئے آرمی چیف نے فرائض کی انجام دہی کے دوران شہید ہونے والے سپاہیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔آرمی چیف نے جوانوں کے بلند عزم اور حوصلے کی تعریف کی، انھوں نے پاک فوج کے شہدا کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ گھر سے دور عید منانے پر انھیں بہ طور سپاہی فخر ہے۔

قبل ازیں عید الفطر کے پُر مسرت موقع پر پاک بحریہ کے سربراہ نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے غیور عوام کو عید مبارک ۔تفصیلات کے مطابق نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے عید مناتے ہوئے پاک بحریہ کے افسران اور ریٹائرڈ افراد کے ساتھ ملاقاتیں کیں۔ پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق سربراہ پاک بحریہ نے اس موقع پر قوم کے لیے دعائیں کیں، ایڈمرل طفر محمود عباسی نے دعا کرتے ہوئے کہا کہ عید کے پرمسرت موقع پر اللہ ہم پر رحمتیں نازل فرمائے۔نیول چیف نے بحری سرحدوں کی حفاظت کرنے والے جوانوں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ یہ ہر دم تیار بحری سرحدی محافظ ہیں، سب کو عید کی خوشیاں مبارک ہوں، اللہ تعالیٰ ہمیں ایمانِ کامل کی نعمت سے نوازے۔

اس سے قبل عید الفطر کی آمد کے موقع پر پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی جانب سے قوم کو عید مبارک کا پیغام دیا گیا ہے،آرمی چیف کا کہنا ہے کہ عید کی خوشیاں پاک فوج کے شہداء اور غازیوں کی مرہون منت ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر باجوہ اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے قوم کو عید الفطر کی مبارکباد پیش کی ہے ۔سربراہان نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہے اللہ تعالیٰ کی پاکستان پر رحمتیں ہمیشہ قائم رکھے، آرمی چیف کا کہنا تھا کہ یہ خوشی کی گھڑی اور پرامن ماحول شہداء اور غازیوں کی قربانیوں کی مرہون منت ہے اور عید کے موقع پر فوجی جوان اپنے گھروں سے دور اورملکی سرحدوں کے محافظ ہیں، ان خوشیوں یقینی بنانے والے شہداء اور غازیوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔

متعلقہ خبریں