شاعر :نظر حسین:انکل انکل بات سنو ناں ,,,,, لمبی گاڑی والے انکل بات سنو ناں  ,,,,,عید کا دن ہے 

شاعر :نظر حسین:انکل انکل بات سنو ناں ,,,,, لمبی گاڑی والے انکل بات سنو ناں  ,,,,,عید کا دن ہے 

شاعر :نظر حسین:انکل انکل بات سنو ناں ,,,,, لمبی گاڑی والے انکل بات سنو ناں  ... 16 جون 2018 (18:33) 6:33 PM, June 16, 2018

انکل انکل بات سنو ناں ,

لمبی گاڑی والے انکل بات سنو ناں  

عید کا دن ہے 

میری عمر کے سارے بچے 

رنگ برنگے کپڑے پہنے ,چم چم کرتے مہنگے جوتے 

بڑے بڑے نوٹوں کی عیدی 

کتنے خوش ہیں 

دیکھیں میرے ہاتھ بریدہ 

پاؤں میں یہ ٹوٹی جوتی 

کوئی بڑا نہ کوئی عیدی 

پھر بھی خوش ہوں 

لیکن انکل ,

وہ جو اس دیوار کے پاس

ایک چار برس کی بچی ہے ناں  

میری چھوٹی بہن ہے وہ 

کوڑا دان سے اس کی خاطر 

ایک ہی پاؤں کے دو جوتے 

اور بڑی کوٹھی میں جا کر

اترن کے کپڑے لایا ہوں 

لیکن پگلی کہتی ہے کہ 

بھیا مجھ کو کنگن لا دو 

دیکھیں انکل 

میری جیب میں چند روپے ہیں 

ٹھہریں میں گنتا ہوں ان کو 

دس کا نوٹ اور چند ایک سکے 

کل ملا کے سترہ ہیں 

تین روپے دے دیں مجھ کو

میں اپنی چھوٹی بہنا کو

دس دس کے دو کنگن لا دوں 

انکل انکل بات سنوں ناں   

متعلقہ خبریں