قوم کو عید پر اپنے اُن بیٹوں کو بھی یاد رکھنا چاہیے جنہوں نے وطن کے دفاع کے لیے اپنی زندگیوں کا نذرانہ پیش کیا۔صدر اور نگراں وزیر اعظم کا عظیم پاکستانی قوم کیلئے عید کے موقع پر پیغام

قوم کو عید پر اپنے اُن بیٹوں کو بھی یاد رکھنا چاہیے جنہوں نے وطن کے دفاع کے لیے اپنی زندگیوں کا نذرانہ پیش کیا۔صدر اور نگراں وزیر اعظم کا عظیم پاکستانی قوم کیلئے عید کے موقع پر پیغام

قوم کو عید پر اپنے اُن بیٹوں کو بھی یاد رکھنا چاہیے جنہوں نے وطن کے دفاع کے ... 16 جون 2018 (17:33) 5:33 PM, June 16, 2018

صدرممنون حسین اور نگراں وزیر اعظم ناصر الملک نے عید الفطر کے موقع پرقوم کو مبارکباد پیش کی۔

تفصیلات کےمطابق صدر ِپاکستان نےعیدالفطرکےموقع پراپنے پیغام میں کہا کہ عید کے اس مسرت بھرے موقع پر میں عالم اسلام کو اوراہل پاکستان کو بالخصوص دل کی گہرائی سے مبارک باد پیش کرتا ہوں۔صدرممنون حسین نے اپنے پیغام میں کہا کہ اسلام کی تعلیمات پرحقیقی معنوں میں عملدآمد سے ہی معاشرے میں درپیش نا انصافیوں میں کمی لائی جا سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران مذہبی اور روحانی تجربات سے معاشرے کے کمزور طبقات کی مشکلات کا احساس پیدا ہوتا ہے۔

دوسری جانب نگراں وزیراعظم ناصرالملک نےعید الفطر کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ عیدالفطررمضان المبارک کی تکمیل کی علامت ہے جس سے خلوص، نظم وضبط، رواداری، رحمدلی اور قربانی جیسی خصوصیات کو مزید فروغ ملتا ہے۔انہوں نے کہا کہ قوم کو آج کے دن اپنے اُن بیٹوں کو بھی یاد رکھنا چاہیے جنہوں نے وطن عزیز کے دفاع کے لیے اپنی زندگیوں کا نذرانہ پیش کیا۔

یاد رھیکہ عید الفطر کے پُر مسرت موقع پر پاک بحریہ کے سربراہ نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے غیور عوام کو عید مبارک ۔تفصیلات کے مطابق نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے عید مناتے ہوئے پاک بحریہ کے افسران اور ریٹائرڈ افراد کے ساتھ ملاقاتیں کیں۔ پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق سربراہ پاک بحریہ نے اس موقع پر قوم کے لیے دعائیں کیں، ایڈمرل طفر محمود عباسی نے دعا کرتے ہوئے کہا کہ عید کے پرمسرت موقع پر اللہ ہم پر رحمتیں نازل فرمائے۔نیول چیف نے بحری سرحدوں کی حفاظت کرنے والے جوانوں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ یہ ہر دم تیار بحری سرحدی محافظ ہیں، سب کو عید کی خوشیاں مبارک ہوں، اللہ تعالیٰ ہمیں ایمانِ کامل کی نعمت سے نوازے۔

اس سے قبل عید الفطر کی آمد کے موقع پر پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی جانب سے قوم کو عید مبارک کا پیغام دیا گیا ہے،آرمی چیف کا کہنا ہے کہ عید کی خوشیاں پاک فوج کے شہداء اور غازیوں کی مرہون منت ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر باجوہ اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے قوم کو عید الفطر کی مبارکباد پیش کی ہے ۔سربراہان نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہے اللہ تعالیٰ کی پاکستان پر رحمتیں ہمیشہ قائم رکھے، آرمی چیف کا کہنا تھا کہ یہ خوشی کی گھڑی اور پرامن ماحول شہداء اور غازیوں کی قربانیوں کی مرہون منت ہے اور عید کے موقع پر فوجی جوان اپنے گھروں سے دور اورملکی سرحدوں کے محافظ ہیں، ان خوشیوں یقینی بنانے والے شہداء اور غازیوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔

متعلقہ خبریں