قوم کے بیٹوں نے اپنی عید قوم کیلئے قربان کر دی۔صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد کی سیکیورٹی فورسز پرفائرنگ،شہادتیں ۔

قوم کے بیٹوں نے اپنی عید قوم کیلئے قربان کر دی۔صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد کی سیکیورٹی فورسز پرفائرنگ،شہادتیں ۔

قوم کے بیٹوں نے اپنی عید قوم کیلئے قربان کر دی۔صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت ... 16 جون 2018 (16:45) 4:45 PM, June 16, 2018

کوئٹہ : قوم کے بیٹوں نے اپنی عید قوم کیلئے قربان کر دی،صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے سیکیورٹی فورسز کے 3 اہکارشہید ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں سریاب کے علاقے کلی بنگلزئی کے قریب مسلح افراد نے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 اہلکار شہید ہوگئے۔ نامعلوم مسلح ملزمان سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنانے کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوع پر پہنچ کرشواہد اکھٹا کرنا شروع کردیے ہیں جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن بھی کیا جا رہا ہے۔

قبل ازیں شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں پاکستانی پوسٹ پر حملہ ہوا ہے، جس میں پانچ دہشت گرد ہلاک اور تین جوان شہید ہوگئے۔ پاک فوج نے افغان دہشتگردوں کی پاکستان چوکی پر حملے کی کوشش ناکام بنا دی، پانچ تخریب کاروں کو جہنم واصل کر دیا گیا، حوالدار سمیت تین جوان شہید ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک افغان سرحد پر پاکستانی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ پاک فوج نے افغانستان سے دہشتگردوں کی پاکستانی چوکی پر ایک اور حملے کی کوشش کو ناکام بنا دیا ہے۔دہشتگرد پوسٹ پر قبضہ کرنا چاہتے تھے جسے پاک فوج کے جوانوں نے ناکام بنا دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی فورسز کے بھرپور جواب سے پانچ دہشتگر ہلاک جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں تین پاکستانی جوان شہید ہو گئے۔

متعلقہ خبریں