پاکستان کے غیور عوام کو عید مبارک ۔ پاک بحریہ کے سربراہ کا پیغام

پاکستان کے غیور عوام کو عید مبارک ۔ پاک بحریہ کے سربراہ کا پیغام

پاکستان کے غیور عوام کو عید مبارک ۔ پاک بحریہ کے سربراہ کا پیغام 16 جون 2018 (16:21) 4:21 PM, June 16, 2018

اسلام آباد: عید الفطر کے پُر مسرت موقع پر پاک بحریہ کے سربراہ نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے غیور عوام کو عید مبارک ۔

تفصیلات کے مطابق نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے عید مناتے ہوئے پاک بحریہ کے افسران اور ریٹائرڈ افراد کے ساتھ ملاقاتیں کیں۔ پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق سربراہ پاک بحریہ نے اس موقع پر قوم کے لیے دعائیں کیں، ایڈمرل طفر محمود عباسی نے دعا کرتے ہوئے کہا کہ عید کے پرمسرت موقع پر اللہ ہم پر رحمتیں نازل فرمائے۔نیول چیف نے بحری سرحدوں کی حفاظت کرنے والے جوانوں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ یہ ہر دم تیار بحری سرحدی محافظ ہیں، سب کو عید کی خوشیاں مبارک ہوں، اللہ تعالیٰ ہمیں ایمانِ کامل کی نعمت سے نوازے۔

اس سے قبل عید الفطر کی آمد کے موقع پر پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی جانب سے قوم کو عید مبارک کا پیغام دیا گیا ہے،آرمی چیف کا کہنا ہے کہ عید کی خوشیاں پاک فوج کے شہداء اور غازیوں کی مرہون منت ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر باجوہ اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے قوم کو عید الفطر کی مبارکباد پیش کی ہے ۔سربراہان نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہے اللہ تعالیٰ کی پاکستان پر رحمتیں ہمیشہ قائم رکھے، آرمی چیف کا کہنا تھا کہ یہ خوشی کی گھڑی اور پرامن ماحول شہداء اور غازیوں کی قربانیوں کی مرہون منت ہے اور عید کے موقع پر فوجی جوان اپنے گھروں سے دور اورملکی سرحدوں کے محافظ ہیں، ان خوشیوں یقینی بنانے والے شہداء اور غازیوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔

متعلقہ خبریں