شیرمیرا نہیں بلکہ۔۔۔۔۔پاکستانی کرکٹ سٹار شاہد خان آفریدی کے خلاف گھر میں شیر رکھنے پر محکمہ وائلڈ لائف کی تحقیقات کے بعد شاہد آفریدی کا موقف بھی سامنے آگیا ۔

شیرمیرا نہیں بلکہ۔۔۔۔۔پاکستانی کرکٹ سٹار شاہد خان آفریدی کے خلاف گھر میں شیر رکھنے پر محکمہ وائلڈ لائف کی تحقیقات کے بعد شاہد آفریدی کا موقف بھی سامنے آگیا ۔

شیرمیرا نہیں بلکہ۔۔۔۔۔پاکستانی کرکٹ سٹار شاہد خان آفریدی کے خلاف گھر میں ... 16 جون 2018 (15:55) 3:55 PM, June 16, 2018

لیجنڈ کرکٹر شاہدآفریدی نے ٹوئٹر پر جانوروں کے ساتھ اچھا سلوک کرنے کا پیغام دینے کے لیے 2 تصاویر سوشل میڈیا پرشیئر کیں ۔ پاکستانی کرکٹ سٹار شاہد خان آفریدی کے خلاف گھر میں شیر رکھنے پر محکمہ وائلڈ لائف کی تحقیقات کے بعد شاہد آفریدی کا موقف بھی سامنے آگیا ۔

تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی کا موقف ہے کہ شیرمیرا نہیں دوست چند گھنٹوں کے لئے میرے گھر لے آیا تھا اور شیر کے گلے میں زنجیر احتیاط کے طور پر ڈالی تھی۔جس پر محکمہ وائلڈ لائف حکام کا کہنا تھا کہ شیر شاہد آفریدی کا تھا یا نہیں ان کے گھر کیوں لایا گیا؟عید کے بعد تحقیقات مکمل ہونے پر ایکشن لیں گے۔واضح رہے کہ زنجیر سے بندھے شیر کے ساتھ تصویرسو شل میڈیا پر شیئر کرنے پر شاہد آفریدی کو کافی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

واضح رہیکہ لیجنڈ کرکٹر شاہدآفریدی نے ٹوئٹر پر جانوروں کے ساتھ اچھا سلوک کرنے کا پیغام دینے کے لیے 2 تصاویر سوشل میڈیا پرشیئر کیں تاہم وہ تصاویر الٹا ان کیلئے پریشانی کا باعث بن گئیں اور وہ شدید تنقید کی زد میں آگئے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہد آفریدی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر 2 تصاویر شیئر کیں، ایک تصویر میں آ فریدی ہرن کے بچے کو اپنی گود میں لے کر فیڈر سے دودھ پلا رہے ہیں۔ دوسری تصویر ان کی بیٹی کی ہے جو آفریدی کا مشہور زمانہ فتح کا نشان بنائے کھڑی ہے جو وہ وکٹ لینے کے بعد بناتے ہیں.

متعلقہ خبریں