شوال بارڈر پر شہید تین فوجی جوانوں کی نمازِ جنازہ آج عید کے دن ادا کر دی گئی۔

شوال بارڈر پر شہید تین فوجی جوانوں کی نمازِ جنازہ آج عید کے دن ادا کر دی گئی۔

شوال بارڈر پر شہید تین فوجی جوانوں کی نمازِ جنازہ آج عید کے دن ادا کر دی گئی۔ 16 جون 2018 (12:32) 12:32 PM, June 16, 2018

ڈی آئی خان: شوال بارڈر پر شہید تین فوجی جوانوں کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی ۔ عسکری و دیگر اہم حکام نے شرکت کی ۔نمازِ جنازہ میں آئی جی ایف سی میجر جنرل عابد لطیف و دیگر حکام نے شرکت کی ، شہدا کی میتوں کو نمازِ جنازہ کے بعد آبائی علاقوں کو روانہ کر دیا گیا۔

یاد رہیکہ شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں پاکستانی پوسٹ پر حملہ ہوا ہے، جس میں پانچ دہشت گرد ہلاک اور تین جوان شہید ہوگئے۔ پاک فوج نے افغان دہشتگردوں کی پاکستان چوکی پر حملے کی کوشش ناکام بنا دی تھی، پانچ تخریب کاروں کو مار دیا کر دیا گیا تھا، حوالدار سمیت تین جوان شہید ہو گئے تھے۔پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک افغان سرحد پر پاکستانی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ پاک فوج نے افغانستان سے دہشتگردوں کی پاکستانی چوکی پر ایک اور حملے کی کوشش کو ناکام بنا دیا ہے۔دہشتگرد پوسٹ پر قبضہ کرنا چاہتے تھے جسے پاک فوج کے جوانوں نے ناکام بنا دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی فورسز کے بھرپور جواب سے پانچ دہشتگر ہلاک جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں تین پاکستانی جوان شہید ہو گئے۔ شہید ہونے والوں میں سرگودھا کے رہائشی حوالدار افتخار، چترال کے سپاہی آفتاب اور گجرات سے تعلق رکھنے والے سپاہی عثمان شامل تھے۔یاد رہے کہ گذشتہ روز افغان صوبے کنٹر میں ہونے والے امریکی ڈرون حملے میں کالعدم ٹی ٹی پی کے سربراہ ملا فضل اللہ کی ہلاکت کی خبر آئی تھی، جس کی بعد میں تصدیق ہوگئی۔

متعلقہ خبریں