سعودی پولیس اہلکار پرتشدد کے واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل۔پولیس اہلکار کے صبرپر لوگوں کی داد

سعودی پولیس اہلکار پرتشدد کے واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل۔پولیس اہلکار کے صبرپر لوگوں کی داد

سعودی پولیس اہلکار پرتشدد کے واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل۔پولیس ... 16 جون 2018 (09:43) 9:43 AM, June 16, 2018

سعودی پولیس اہلکار پرتشدد کے واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں متعدد افراد مدنیہ منورہ میں ایک ٹریفک اہلکار پر حملہ آور ہوتے دیکھے جا سکتے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کار میں سوار ایک شخص حملہ آوروں کو کچھ کہہ رہا ہے جبکہ تشدد کا شکار بننے والا خود کو بچانے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ معاملہ طول نہ پکڑے۔

سعودی پولیس اور ہائی وے سیکیورٹی حکام نے مدینہ منورہ میں مسجد نبوی کے قریب واقع جنت البقیع قبرستان کے پاس خدمات سرانجام دینے والے ایک پولیس اہلکار پر تشدد کرنے والے دو افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ اس واقعہ کی اطلاع سماجی رابطہ کی ویب سائٹس پر وائرل ہونے والی ویڈیوز کے بعد ملی جس پر مملکت کے ڈپٹی اٹارنی جنرل نے تشدد کرنے والے افراد کی گرفتاری کا حکم جاری کیا۔جنرل سیکیورٹی کے ترجمان نے بتایا کہ ایک گاڑی میں سوار دو افراد نے مدینہ منورہ کی شاہ فیصل شاہراہ اور شاہ عبدالعزیز شاہراہ انٹرچینج پر اپنی ڈیوٹی سرانجام دینے والے سعودی ٹریفک پولیس کے اہلکار پر اندھا دھند تشدد کر دیا۔

متعلقہ خبریں