کل ملک میں ہونیوالی بارش نے عید کے دن موسم خوشگوا ر بنا دیا۔آج پھر کئی علاقوں میں بارش کا امکان

کل ملک میں ہونیوالی بارش نے عید کے دن موسم خوشگوا ر بنا دیا۔آج پھر کئی علاقوں میں بارش کا امکان

کل ملک میں ہونیوالی بارش نے عید کے دن موسم خوشگوا ر بنا دیا۔آج پھر کئی علاقوں ... 16 جون 2018 (09:12) 9:12 AM, June 16, 2018

کل ملک میں ہونیوالی بارش نے عید کے دن موسم خوشگوا ر بنا دیا ۔ کے پی کے کی ہزارہ ڈویژن ،مالاکنڈ ڈویژن میں بارش نے موسم سہانا کر دیا ۔آج پھر ہزارہ ڈویژن ،مالاکنڈ ڈویژن میں بارش کا امکان ہے۔

رمضان المبارک کے آخری افطار سے قبل جڑواں شہروں میں تیز آندھی کے ساتھ بارش ہوئی، طوفائی بارش نے گرمی کی کمر توڑی، موسلا بارش کے بعد نشیبی علاقے زیر آب آگئےقائداعظم کالونی، کمیٹی چوک انڈر پاس میں بارش کا پانی جمع، نالہ لئی میں طغیانی کے خدشات بھی بڑھنے لگے، طوفانی بارش کی وجہ سے آئیسکو کے بیشتر فیڈز ٹرپ کرگئے، راولپنڈی، چکوال اور جہلم تک متعدد علاقوں میں بجلی غائب ہونے سے اندھیرا چھا گیا۔خراب موسم کے باعث ایئر پورٹ پر فلائٹ شیڈول متاثر ہوا، سعودی عرب سے اسلام آباد آنیوالی پرواز کا رخ کراچی کی طرف موڑنا پڑگیا، متعدد پروازیں تاخیر کا شکار ہونے سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

قبل ازیں محکمہ موسمیات نے مون سون بارشوں کی پیشنگوہی کر دی ۔ذرائع کے مطابق ہفتے سے پیر تک اسلام آباد، بالائی پنجاب، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور، فیصل آباد، فاٹا، خیبرپختون خوا، گلگت بلتستان، کشمیرکےپہاڑی علاقوں میں چندمقامات پر ہلکی جب کہساہیوال ڈویژن میں چند مقامات پرآندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے ۔ تاہم کل ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔ہفتے سے ملک بھر میں پری مون سون بارشوں کا آغاز ہوجائےگا

متعلقہ خبریں