مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما کہاں عید منائیںگے؟

مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما کہاں عید منائیںگے؟

مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما کہاں عید منائیںگے؟ 16 جون 2018 (08:39) 8:39 AM, June 16, 2018

صدر ممنون حسین کراچی میں جبکہ سابق صدر آصف زرداری نواب شاہ میں عید منائیں گے ۔

نگران وزیر اعظم ناصر الملک کی عید سوات کے بجائے اسلام آباد میں ہوگی۔

بلاول بھٹو زرداری عیدالفطر لندن میں ہی منائیں گے -بلاول بھٹو زردای عید کے کچھ دن بعد بھی لندن میں ہی قیام کریں گے -

مسلم لیگ نواز کے سربراہ نواز شریف اپنی علیل اہلیہ اور بچوں کے ساتھ لندن میں عید گزاریں گے۔

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی عید بنی گالہ اور بلاول زرداری کی نوڈیرو میں ہو گی۔

سابق صدر پرویز مشرف دبئی، یوسف رضا گیلانی ملتان، اور چودھری شجاعت گجرات میں عید منائیں گے۔

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار اور نگران وزیر اطلاعات بیرسٹر علی ظفر کی عید لاہور میں گزرے گی۔

سینئر جیالے رہنما خورشید شاہ آبائی شہر سکھر میں عید منائیں گے۔

امیرجماعت اسلامی سراج الحق نماز عید کی نماز منصورہ میں پڑھا کر دیر جائیں گے ۔

شیخ رشید اور چودھری نثار علی خان کی عید راولپنڈی، اور پاکستان عوامی تحریک کے چئیرمین ڈاکٹر طاہرالقادری کی لاہور میں ہوگی۔

جماعت علما اسلام کے مولانا فضل الرحمان آبائی شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں عید گزاریں گے۔ جبکہ آفتاب شیرپاؤ اور اسفندیار ولی عید اپنے علاقے چارسدہ میں عید منائیں گے

متعلقہ خبریں