مختلف ممالک اور زبانوں میں میں عید الفطر کے نام جانئے۔

مختلف ممالک اور زبانوں میں میں عید الفطر کے نام جانئے۔

مختلف ممالک اور زبانوں میں میں عید الفطر کے نام جانئے۔ 16 جون 2018 (05:55) 5:55 AM, June 16, 2018

عید الفطر عالم اسلام کا ایک مذہبی تہوار ہے جو ماہ رمضان المبارک کے اختتام کی نشان دہی کرتا ہے اور ہر سال بڑی عقیدت و جوش و خروش سے یکم شوال کو منایا جاتا ہے جبکہ شوال اسلامی کیلنڈر کا دسواں مہینہ ہے۔ عید عربی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی ؛ خوشی؛ جشن ؛ فرحت اور چہل پہل کے ہیں جبکہ فطر کے معنی روزہ کھولنے کے ہیں؛ یعنی روزہ توڑنا یا ختم کرنا۔ عید الفطر کے دن روزوں کا سلسلہ ختم ہوتا ہے، اس روز اللہ تعالٰیٰ بندوں کو روزہ اور عبادتِ رمضان کا ثواب عطا فرماتے ہیں، لہذا اس تہوار کو عید الفطر قرار دیا گیا ہے۔ عید کا لفظ عربی زبان سے ماخوذ ہے جس کے معنی خوشی، جشن، فرحت اور چہل پہل کے ہیں۔ فطر کا لفظ کئی معنوں میں استعمال ہوا ہے ، جن میں اختتام اور نیا آغاز عید سے موسوم کیے جاتے ہیں۔ عید الفطر کے دن روزوں کا سلسلہ ختم ہوتا ہے، اس روز اللہ تعالٰیٰ بندوں کو روزہ اور عبادتِ رمضان کا ثواب عطا فرماتے ہیں، لہذا اس تہوار کو عید الفطر قرار دیا گیا ہے۔ عید الفطر ایک اہم مذہبی تہوار ہے جسے پوری دنیا میں بسنے والے مسلمان رمضان المبارک کا مہینہ ختم ہونے پر مناتے ہیں۔ عید کے دن مسلمانوں کو روزہ رکھنے سے منع کیا گیا ہے۔ مسلمان رمضان کے 29 یا 30 روزے رکھنے کے بعد یکم شوال کو عید مناتے ہیں۔ کسی بھی قمری ہجری مہینے کا آغاز مقامی مذہبی رہنماؤں کے چاند نظر آجانے کے فیصلے سے ہوتا ہے۔

 

 

مختلف ممالک اور زبانوں میں میں عید الفطر کے نام

عید الفطر - (عربی زبان)

فطر بجرامی، بجرامیِ مد (کبیر بجرامی) - البا نین

رمضان بیرامی، اوروشلق بیرامی - ازربائجانی

سیلی، سیلی نیسینن - بمبارا

روزار عید ، عید الفطر - بنگلہ دیش

رمضانسکی بجرام ( عید رمضان)، مالی بجرام (صغیر عید ) - بوسنین

رمضان بیرام - بلگیرین

کائی زھائی جیی - چینی زبان -

رمدانسکی بجرام - رمدان فیسٹ - کروشیائی زبان

شُگر فیسٹ۔ عید شیرینی ولندیزی زبان

ہری رایا پُواسا - وکاس نگ رمضان، بُکا پواسا، پگتاتپوس نگ پاگ-آیونو - فلپنو(فلپائن)

کورِتے : فرانسیسی ، سیناگلی ،مالی)

رمضان فیسٹ، شگر فیسٹ - جرمن زبان

بجرامی (ترکی بیرامی) - یونانی

سلا، کراما سلا (غالباً صلوٰۃ ہوگا) - ھاوسا زبان

عید الفطر - عبرانی

عید الفطر - ہندی

ہری رایا عید الفطری، ہری لیبرانا - انڈونیشیائی زبان

ریادین پِترہ، ریایا پِترہ، لیبران، عید الفطری، نگید الفطری - جاوانیس زبان

اوروزا ایت - قازق زبان

جێژنی ڕەمەزان - کردی

اوروزو میرام - کرگزی

عيد الصغير - المغرب عربی

ہری رایا عید الفطری، ہری را پُواسا، ہری لیبران - مالائے

سیریا پیرونال - ملیالم

کوچنی اختر، وړوکی اختر، کمکی اخترپشتو

عید الفطر - فارسی

سیلیبراشیو دو فیم دہ جیجم - پرتگالی زبان

اورازا بیرام - روسی -

رمضان بہرام - سربین

رمضان واری عید - سندھی زبان

شیئد یاری - صومالی زبان

فیئسٹا ڈع لا روپچورا ڈعل ایونو - ہسپانوی

بوبوران صیام - سنڈانیز

سیکُکو یا عیدی سیکُکو یا مفنگیو موسی سواحلی زبان

نونپو پیرونال (بڑی عید ) - تامل

عید الفطر - تھائی زبان

اُرازا بیرامی - تاتاری

رمضان بیرامی، شکر بیرامی (رمضان عید ) - ترکی زبان

اورازا بیرامی - ترکمانی

چھوٹی عید ، میٹھی عید ، عید الفتر، روزوں کی عید ۔ - اردو

ہائتینگزی مبورک - ازبیکی

روزا ھییت - اوئیگھر

جنگار کئینا - دعوت صغیر زرما

اُروئی رایا پُواسا - دعوت صوم (سنسکرت میں اُپاواس کے معنی صوم کے ہیں)

متعلقہ خبریں