عید الفطر کی آمد کے موقع پر پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے قوم کو عید مبارک کا پیغام دیا گیا ۔عید کی خوشیاں پاک فوج کے شہداء اور غازیوں کی مرہون منت ہیں۔

عید الفطر کی آمد کے موقع پر پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے قوم کو عید مبارک کا پیغام دیا گیا ۔عید کی خوشیاں پاک فوج کے شہداء اور غازیوں کی مرہون منت ہیں۔

عید الفطر کی آمد کے موقع پر پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب ... 16 جون 2018 (01:53) 1:53 AM, June 16, 2018

راولپنڈی : عید الفطر کی آمد کے موقع پر پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی جانب سے قوم کو عید مبارک کا پیغام دیا گیا ہے،آرمی چیف کا کہنا ہے کہ عید کی خوشیاں پاک فوج کے شہداء اور غازیوں کی مرہون منت ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر باجوہ اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے قوم کو عید الفطر کی مبارکباد پیش کی ہے ۔سربراہان نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہے اللہ تعالیٰ کی پاکستان پر رحمتیں ہمیشہ قائم رکھے، آرمی چیف کا کہنا تھا کہ یہ خوشی کی گھڑی اور پرامن ماحول شہداء اور غازیوں کی قربانیوں کی مرہون منت ہے اور عید کے موقع پر فوجی جوان اپنے گھروں سے دور اورملکی سرحدوں کے محافظ ہیں، ان خوشیوں یقینی بنانے والے شہداء اور غازیوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔

اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا دورہ کیا، نیشنل سیکیورٹی اور جنگی کورس کی تکمیل پر شرکا کو مبارکباد پیش کیا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہرسطح پرامن واستحکام کے لئے کوشاں ہے۔آرمی چیف نے کہا کہ علاقائی امن وترقی کے لئے فریقین کو جارحانہ سوچ سے نکلنا ہوگا، تعاون پرمبنی فریم ورک ہی سے خطے میں امن کا قیام ممکن ہے۔پاکستان نے سیکیورٹی چیلنجزسے نمٹنے کا کٹھن مرحلہ عبور کرلیا، سنجیدگی سے خطے میں دستیاب مواقع کےاستعمال کے لئے مثبت راہ اپنانی ہوگی۔پاکستان نے سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے اپنے حصے کا کام کرلیا ہے، ہم ایسے پاکستان کے حامی ہیں، جہاں قانون کی حکمرانی ہو.تمام چیلنجز کے لئے قومی اورمتفقہ ردعمل ضروری ہے، پاکستان ہرمذہب اورنظریات کےحامی پاکستانیوں کا ہے.حقوق کی بات اورفرائض کی انجام دہی کے لئے یکساں سوچ ہونی چاہیے، عقیدے اور خیالات سے قطع نظر پاکستان تمام پاکستانیوں کا ہے.

متعلقہ خبریں