سرحد پار سے پاک فوج پر حملہ،تین اہلکار شہید، پانچ دہشت گرد ہلاک

سرحد پار سے پاک فوج پر حملہ،تین اہلکار شہید، پانچ دہشت گرد ہلاک

سرحد پار سے پاک فوج پر حملہ،تین اہلکار شہید، پانچ دہشت گرد ہلاک 16 جون 2018 (01:41) 1:41 AM, June 16, 2018

شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں پاکستانی پوسٹ پر حملہ ہوا ہے، جس میں پانچ دہشت گرد ہلاک اور تین جوان شہید ہوگئے۔ پاک فوج نے افغان دہشتگردوں کی پاکستان چوکی پر حملے کی کوشش ناکام بنا دی، پانچ تخریب کاروں کو جہنم واصل کر دیا گیا، حوالدار سمیت تین جوان شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک افغان سرحد پر پاکستانی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ پاک فوج نے افغانستان سے دہشتگردوں کی پاکستانی چوکی پر ایک اور حملے کی کوشش کو ناکام بنا دیا ہے۔دہشتگرد پوسٹ پر قبضہ کرنا چاہتے تھے جسے پاک فوج کے جوانوں نے ناکام بنا دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی فورسز کے بھرپور جواب سے پانچ دہشتگر ہلاک جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں تین پاکستانی جوان شہید ہو گئے۔

ان دہشت گرد حملے میں فائرنگ کے تبادلے میں تین اہلکار شہید ہوگئے، شہید ہونے والوں میں سرگودھا کے رہائشی حوالدار افتخار، چترال کے سپاہی آفتاب اور گجرات سے تعلق رکھنے والے سپاہی عثمان شامل ہیں۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز افغان صوبے کنٹر میں ہونے والے امریکی ڈرون حملے میں کالعدم ٹی ٹی پی کے سربراہ ملا فضل اللہ کی ہلاکت کی خبر آئی تھی، جس کی بعد میں تصدیق ہوگئی۔

متعلقہ خبریں