پاکستان نے زمبابوے کو دوسرے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں 9 وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کرلی،

پاکستان نے زمبابوے کو دوسرے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں 9 وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کرلی،

پاکستان نے زمبابوے کو دوسرے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں 9 وکٹوں سے ... 16 جولائی 2018 (20:48) 8:48 PM, July 16, 2018

پاکستان نے زمبابوے کو دوسرے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں یکطرفہ مقابلے کے بعد 9 وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کرلی،دوسرے ایک روزہ میچ میں زمبابوین کپتان ہملٹن مسکڈزا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو ان کیلئے درست ثابت نہ ہو سکا، میزبان ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 49.2 اوورز میں 194 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، مسکڈزا اور پیٹر مور کے سوا میزبان ٹیم کا کوئی بھی کھلاڑی گرین شرٹس کے بائولرز کا مقابلہ نہ کر سکا، مسکڈزا 59 اور پیٹر مور 50 رنز بنا کر نمایاں رہے، برائن چاری ایک ، چیبھابھا 7، موساکنڈا 24، مرے 16، ٹریپانو 13، روچے بغیر کوئی رن بنائے، ویلنگٹن مسکڈزا 12 اور ٹنڈئی چتارا ایک رن بنا کر آئوٹ ہوئے، عثمان خان نے 4، حسن علی نے 3 اور شعیب ملک نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

جواب میں پاکستانی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 36 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کیا، فخر زمان اور امام الحق نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو 119 رنز کا جاندار آغاز فراہم کر کے اس کی جیت کی بنیاد رکھی، امام الحق 44 رنز بنانے کے بعد رن آئوٹ ہو گئے جس کے بعد بابراعظم نے فخر کا ساتھ دیا، دونوں بلے بازوں نے دوسری وکٹ میں 76 ناقابل شکست رنز جوڑ کر ٹیم کو فتح دلائی، فخر زمان 117 اور بابراعظم 29 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے۔

متعلقہ خبریں