عمران خان ایسی متعدد حیران کُن چیزوں پر یقین رکھتے ہیں جو کسی منطق یا انسانی سوچ سے بالاتر ہیں۔ریحام خان

عمران خان ایسی متعدد حیران کُن چیزوں پر یقین رکھتے ہیں جو کسی منطق یا انسانی سوچ سے بالاتر ہیں۔ریحام خان

عمران خان ایسی متعدد حیران کُن چیزوں پر یقین رکھتے ہیں جو کسی منطق یا انسانی ... 16 جولائی 2018 (17:23) 5:23 PM, July 16, 2018

ریحام خان نے ا پنی کتاب میں لکھا ہیکہ 2014ء میں عون چودھری نے ایک نئی خاتون پیر کو عمران خان سے ملوایا۔ یہ اطاعت عمران خان کو مضحکہ خیزی کی ایک نئی بلندی کی جانب لے گئی۔ انہوں نے انکشاف کیاکہ عمران خان کی یہ اطاعت صرف کالے جادو اور تعویز پر نہیں رُکی۔

انہوں نے لکھا کہ میں نے دریافت کیا کہ میرے شوہر ایسی متعدد حیران کُن چیزوں پر یقین رکھتے ہیں جو کسی منطق یا انسانی سوچ سے بالاتر ہیں۔ اگست میں ووڈو کے آثار ہر جگہ موجود تھے، مجھے بنی گالہ کے محافظوں نے بتایا کہ عالمہ کے شوہر یہاں آئے اور انہوں نے فرنٹ ڈور کے قریب موجود پھولوں کے گملوں میں تعویز دبائے، اسی طرح بھینسوں کی دیکھ بھال کرنے والے شخص کے کمرے میں موجود گملوں میں عجیب چیزیں پکائی گئیں۔

ریحام خان نے لکھا کہ اس وقت میرے ذہن نے تو کام کرنا بند کردیا۔ کالی دال، روحانی مشیران، جادوئی تعویز؟ میں نے خود سے کہا کہ میں آخر کس جہنم میں خود کو لے آئی ہوں۔

متعلقہ خبریں