پاکستان عالمی عدالت میں بھارتی دہشت گرد کلبھوشن یادیو سے متعلق اپنا تحریری جوا ب 17جولائی کو جمع کروائے گا ۔

پاکستان عالمی عدالت میں بھارتی دہشت گرد کلبھوشن یادیو سے متعلق اپنا تحریری جوا ب 17جولائی کو جمع کروائے گا ۔

پاکستان عالمی عدالت میں بھارتی دہشت گرد کلبھوشن یادیو سے متعلق اپنا تحریری ... 16 جولائی 2018 (17:01) 5:01 PM, July 16, 2018

پاکستان عالمی عدالت میں بھارتی دہشت گرد کلبھوشن یادیو سے متعلق اپنا تحریری جوا ب 17جولائی کو جمع کروائے گا ۔

سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے جواب جمع کروانے کیلئے دفتر خارجہ کی خاتون افسر ڈاکٹر فاریحہ بگٹی نیدرلینڈ پہنچ گئی ہیں ۔

پاکستان کا جواب 400سے زائد صفحات پر محیط ہے جس میں بھارت کے تمام اعتراضات کے جوابات دئے گئے ہیں۔ پاکستانی جواب اٹارنی جنرل کی سربراہی میں ماہرین کی ٹیم نے مرتب کیا ہے۔ کلبھوشن کیس میں عالمی عدالت میں جمع کرائے گئے جوابات میں مجموعی طور پر دوسرا جواب ہو گا ۔ پاکستان کی جانب سے جواب منگل کو ہیگ کے مقامی وقت کے مطابق ساڑھے بارہ سے ڈیڑھ بجے کے درمیان تک جمع کرائے جانے کا امکان ہے جبکہ اس سے پہلے پاکستان نے بھارتی دہشت گرد کمانڈر کلبھوشن یادیو کے کیس میں اپنا جواب 13دسمبر 2017 کو جمع کرایا تھا۔بھارتی خفیہ ایجنسی را کے لیے کام کرنے والے بھارتی نیوی کے حاضر سروس کمانڈر کلبھوشن یادیو کو پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 3 مارچ 2016 کو غیرقانونی طور پر پاکستان داخل ہوتے ہوئے گرفتار کر لیا تھا۔بھارتی جاسوس نے مجسٹریٹ اور عدالت کے سامنے اعتراف کر لیا تھا کہ کہ انھیں را کی جانب سے پاکستان میں دہشت گردی کے لیے منصوبہ بندی اور رابطوں کے علاوہ امن کے عمل اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جاری کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی ذمہ داری دی گئی تھی۔

متعلقہ خبریں