ڈونلڈ ٹرمپ اور میر پوٹن کے درمیان پہلی باضابطہ ملاقات پیر کو فن لینڈ کے دارالحکومت ہیلسنکی میں ہو رہی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ اور میر پوٹن کے درمیان پہلی باضابطہ ملاقات پیر کو فن لینڈ کے دارالحکومت ہیلسنکی میں ہو رہی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ اور میر پوٹن کے درمیان پہلی باضابطہ ملاقات پیر کو فن لینڈ کے ... 16 جولائی 2018 (16:41) 4:41 PM, July 16, 2018

ڈونلڈ ٹرمپ اور میر پوٹن کے درمیان پہلی باضابطہ ملاقات پیر کو فن لینڈ کے دارالحکومت ہیلسنکی میں ہو رہی ہے۔

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روس کے صدر ولادی میر پوٹن کے درمیان پہلی باضابطہ ملاقات پیر کو فن لینڈ کے دارالحکومت ہیلسنکی میں ہو رہی ہے۔

دونوں صدور کے درمیان اس سےقبل بھی مختلف مواقع اور اجلاسوں کےد وران ملاقاتیں ہوچکی ہیں لیکن یہ دونوں رہنماؤں کی پہلی باضابطہ سربراہی ملاقات ہے۔سربراہی ملاقات کے لیے صدر ٹرمپ اتوار کو برطانیہ سے ہیلسنکی پہنچے تھے جہاں انہوں نے پیر کی صبح ناشتے پر فن لینڈ کے صدر ساؤلی نینستو سے ملاقات کی۔برطانیہ سے ہیلسنکی روانہ ہوتے وقت صدر ٹرمپ نے کئی ٹوئٹس بھی کیے جن میں ان کا کہنا تھا کہ سربراہی ملاقات میں ان کی کارکردگی کتنی ہی اچھی کیوں نہ ہو، آخرِ کار انہیں تنقید کا نشانہ ہی بنایا جائے گا۔

متعلقہ خبریں