جھنگ میں پی ٹی آئی کا فلاپ جلسہ

جھنگ میں پی ٹی آئی کا فلاپ جلسہ

جھنگ میں پی ٹی آئی کا فلاپ جلسہ 16 جولائی 2018 (13:22) 1:22 PM, July 16, 2018

جھنگ میں پی ٹی آئی کے جلسے میں خالی کُرسیاں دیکھ کر پارٹی چئیرمین عمران خان سخت مایوس ہوئے۔ پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان بذریعہ ہیلی کاپٹر جھنگ میں جلسہ کرنے پہنچے تو ان کے استقبال کے لیے کوئی اُمیدوار موجود نہیں تھا، جس پر وہ چودھری سرور اور دیگر افراد کے ہمراہ خود ہی اسٹیج پر آگئے۔

اسٹیج پر بھی صرف راشدہ یعقوب اور غلام بی بی بھروانہ چند عہدیداروں کے ہمراہ موجود ترھیں جبکہ باقی صوفے اور کُرسیاں خالی اور اُمیدوار غائب تھے۔

خواتین کے لیے لگائی جانے والی کُرسیوں کی پہلی لائن بھی نہ بھر سکی جبکہ مردوں کے لیے لگائی گئی کُرسیوں کی زیادہ تر تعداد بھی خالی تھی۔ پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے اپنی تقریر میں جھنگ والوں سے گلہ کیا اور کہا کہ جھنگ والو ، لگتا ہے کہ آپ کو وقت پر آنا پسند نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں