چیتے نے اپنے پنجرے سے نکل کر چڑیا گھر کے چھ جانور مار ڈالے۔حیرت انگیز واقعہ

چیتے نے اپنے پنجرے سے نکل کر چڑیا گھر کے چھ جانور مار ڈالے۔حیرت انگیز واقعہ

چیتے نے اپنے پنجرے سے نکل کر چڑیا گھر کے چھ جانور مار ڈالے۔حیرت انگیز واقعہ 16 جولائی 2018 (12:18) 12:18 PM, July 16, 2018

امریکا کی ریاست نیو اورلینز میں اوڈوبون نامی چڑیا گھر میں ایک چیتے نے اپنے پنجرے سے نکل کر چڑیا گھر کے چھ جانور مار ڈالے۔

چڑیا گھر کے حکام نے بتایا کہ یہ واقعہ ہفتے کی صبح مقامی وقت کے مطابق 7:20 پر اس وقت پیش آیا جب ’جاگوار‘ نسل کا ایک چیتا اپنے پنجرے سے نکل کر بھاگ کھڑا ہوا اور سامنے آنے والے چھ جانور مار ڈالے۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب چڑیا گھر میں شہریوں کی آمد ورفت نہیں تھی۔ حکام نے بھاگنے والے چیتے کو قابو کرلیا مگر تب تک وہ چھ جانوروں کو چیڑ پھاڑ کر کھا چکا تھا۔چڑیا گھر کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ چیتے نے جنوبی امریکا میں پائے جانے والے اونٹ کے مشابہ چار ’الپاکا’ بھیڑیں ایک ایمو پرندہ اور ایک لومڑی مار ڈالی۔ تاہم خوش قسمتی سے اس وقت چیڑیا گھر میں کوئی سیاح موجود نہیں تھا۔خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق چڑیاگھر کے حکام کا کہنا ہے کہ وہ چیتے کے اپنے پنجرے سے فرار کی تحقیقات کررہے ہیں۔ فوری طورپر یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ آیا چیتا اپنے آہنی پنجرے سے کیسے بھاگا؟۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جاگوار نسل کا یہ چیتا بھوکا نہیں تھا۔ لگتا ہے کہ اس نے شکار کی غرض سے جانور نہیں مارے۔

متعلقہ خبریں