سابق بھارتی وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی چل بسے

 سابق بھارتی وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی چل بسے

 سابق بھارتی وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی چل بسے 16 اگست 2018 (20:19) 8:19 PM, August 16, 2018

 سابق بھارتی وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی چل بسے، اٹل بہاری واجپائی گزشتہ کئی ہفتوں سےگردوں کی بیماری میں مبتلا تھے، بھارت کے سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی نے93 برس کی عمر پائی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گردوں کی بیماری میں مبتلا بھارت کے سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی زندگی کی بازی ہار گئے، انہوں نے93 برس عمر پائی۔ اس سے قبل بھارتی میڈیا نے بتایا کہ بھارت کے دو مرتبہ وزیر اعظم بننے والے اٹل بہاری واجپائی کی حالت تشویشناک تھی۔ 

جس کی بنا پر ہسپتال انتظامیہ نے انہیں انتہائی نگہداشت یونٹ میں منتقل کر کیا گیا۔ وہ اس وقت آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) میں زیر علاج تھے۔ ان کی عیادت کے لیے وزیراعظم نریندر مودی بھی ہسپتال گئے۔ مودی نے سابق وزیراعظم نے علاج کرنے والے ڈاکٹروں کو بہترین علاج معالجے کی ہدایت بھی کی۔اس موقع پرمرکزی وزیر صحت اور خاندانی بہبود جے پی نڈا بھی موجود تھے۔

متعلقہ خبریں