مسلم لیگ ق کے رہنماء چودھری پرویزالٰہی اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب

مسلم لیگ ق کے رہنماء چودھری پرویزالٰہی اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب

مسلم لیگ ق کے رہنماء چودھری پرویزالٰہی اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب 16 اگست 2018 (16:10) 4:10 PM, August 16, 2018

مسلم لیگ ق کے رہنماء چودھری پرویزالٰہی اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہوگئے ہیں، چودھری پرویزالٰہی نے201ووٹوں سے اپوزیشن کے امیدوار کو شکست دی جبکہ چوہدری اقبال گجر کو147ووٹ پڑے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ق کے رہنماء چودھری پرویزالٰہی اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہوگئے ہیں، چودھری پرویزالٰہی نے201ووٹوں سے اپوزیشن کے امیدوار کو شکست دی جبکہ چوہدری اقبال گجر کو147ووٹ پڑے۔پرویز الٰہی کو 25ووٹ زیادہ ملے ہیں۔ اطلاعات ہیں کہ 25ارکان نے بغاوت کی ہے۔ واضح رہے کہ عمران خان نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کے لیے اتحادی جماعت (ق) لیگ کے پرویز الٰہی کو نامزد کیا ہے.

دوسری جانب اسپیکر کے انتخاب کے لیے ووٹنگ کے دوران پنجاب اسمبلی میں ووٹ دیکھنے پر ہنگامہ آرائی ہوگئی،تحریک انصاف کی خاتون رکن اسمبلی کا ووٹ کینسل کردیا گیا. پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ( ن) کے نو منتخب ارکین اسمبلی نے آپس میں نعرے بازی کی، شور شرابے کے باعث ایوان مچھلی بازار بن گیا. پنجاب اسمبلی میں اسپیکر کے انتخاب کے لیے ووٹنگ جاری ہے، اسپیکر کے لیے تحریک انصاف اور اتحادیوں کے امیدوار چوہدری پرویز الہٰی اور ن لیگ کے امیدوار چوہدری محمد اقبال کے درمیان مقابلہ ہے. 

ووٹنگ کے دوران ووٹ دیکھنے پراسمبلی ہال میں ہنگامہ آرائی ہوئی ،اسپیکرپنجاب اسمبلی نے تحریک انصاف کی خاتون رکن کا ووٹ کینسل کر دیا ہے. اسپیکر پنجاب اسمبلی نے ووٹ دکھانے پر تحریک انصاف کی رکن صادقہ کا ووٹ کینسل کردیا۔

متعلقہ خبریں