شاہ محمود قریشی کے مقابلے میں آنے کے خوائشمند بڑے امیدوار کو ن لیگ نے ٹکٹ نہ دیا۔شاہ محمود قریشی کا راستہ صاف

شاہ محمود قریشی کے مقابلے میں آنے کے خوائشمند بڑے امیدوار کو ن لیگ نے ٹکٹ نہ دیا۔شاہ محمود قریشی کا راستہ صاف

شاہ محمود قریشی کے مقابلے میں آنے کے خوائشمند بڑے امیدوار کو ن لیگ نے ٹکٹ نہ ... 15 جون 2018 (21:10) 9:10 PM, June 15, 2018

پاکستان مُسلم لیگ ن کی پارلیمانی بورڈ نے مُلتان کے تمام 6 قومی اسمبلی کے حلقوں کے اُمید وار فائنل کر لئیے ہیں . جاوید ہاشمی ان تمام حلقوں میں سے کوئی ٹکٹ نہیں حاصل کر پائے . جاوید ہاشمی این اے 155 اور 158 سے ٹکٹ حاصل کرنے کے خواہش مند تھے . این اے 155 سے جاوید ہاشمی کی جگہ ,طارق رشید اور 158 سے جاوید شاہ مُسلم لیگ ن کی جانب سے چُن لئیے گئے ہیں اور ان دونوں نمائندوں کیلئے پارٹی کے ٹکٹ فائنل کر دئیے گئے ہیں . جبکہ مُلتان کے کسی بھی حلقے سے جاوید ہاشمی کو ٹکٹ نہیں دیا گیا ہے ۔

یاد رہیکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء اور سابق سینئر وفاقی وزیر مخدوم جاوید ہاشمی نے این اے155 اوراین اے 158 کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے ہیں،پارٹی پالیسی کے مطابق کاغذات جمع کرائےہیں،پارٹی جس کو بھی ٹکٹ دے گی،اس کی انتخابی مہم چلاؤں گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء جاوید ہاشمی نے تمام پارٹی کی جانب سے ٹکٹ نہ دینے سے متعلق تمام افواہوں کو ختم کردیا ہے جن کے تحت جاوید ہاشمی 155 اوراین اے 158 سے الیکشن لڑنا چاہتے ہیں لیکن ن لیگ جاوید ہاشمی کو شاہ محمود قریشی کے مقابلے میں الیکشن لڑنے پر مجبور کررہی ہے۔۔

متعلقہ خبریں