میاں محمد شہباز شریف اپنی بھابھی بیگم کلثوم نواز کی طبیعت کی خرابی کے باعث کل لندن روانہ ہوں گے۔

میاں محمد شہباز شریف اپنی بھابھی بیگم کلثوم نواز کی طبیعت کی خرابی کے باعث کل لندن روانہ ہوں گے۔

میاں محمد شہباز شریف اپنی بھابھی بیگم کلثوم نواز کی طبیعت کی خرابی کے باعث کل ... 15 جون 2018 (20:52) 8:52 PM, June 15, 2018

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے صدر و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کل صبح ہفتے کے روز لندن روانہ ہوں گے ۔

وہ اپنی بھابھی بیگم کلثوم نواز کی طبیعت کی خرابی کے باعث لندن روانہ ہو رہے ہیں۔جہاں وہ بیگم کلثوم نواز کی خیریت دریافت کریں گے ۔ میاں شہباز شریف عید الفطر مسلم لیگ (ن ) کے قائد نواز شریف اور انکے اہل خانہ کے ہمراہ لندن ہی میں منائیں گے ۔دوسری جانب شہباز شریف نے گزشتہ رات ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا تھا اور قوم سے بیگم کلثوم نواز کی صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل کی تھی۔

ذرائع کے مطابق کلثوم نواز کو گھر پر چیک کرنے والے ڈاکٹرز نے گزشتہ روز ان کا معائنہ کیا اور کمزوری کے باعث انہیں ہسپتال منتقل کرنے کا مشورہ دیا تھا جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز لندن میں ہیں۔ شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت آج بھی ہوگی تاہم یہ دونوں آج عدالت میں پیش نہیں ہوں گے ۔ نواز شریف اور مریم نواز غیر ملکی ایئر لائن کے ذریعے براستہ دوحہ لندن گئے۔سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز بھی لندن میں ہیں۔ شریف خاندان کے لندن جانے کا مقصد نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کی عیادت کرنا ہے جو کینسر کے خلاف اپنی جنگ لڑ رہی ہیں۔ نواز شریف اور مریم نواز عید کے بعد وطن واپس آجائیں گے ۔

متعلقہ خبریں