عید سپیشل:شیر خورما بنانے کا طریقہ

عید سپیشل:شیر خورما بنانے کا طریقہ

عید سپیشل:شیر خورما بنانے کا طریقہ 15 جون 2018 (20:34) 8:34 PM, June 15, 2018

اجزاء:

دودھ ( ڈیڑھ لیٹر),سویّاں( 30 گرام),چینی (100گرام),بادام (25 گرام ),پستے (25گرام),کاجو( 25 گرام ),چھوہارے(50گرام ),دیسی گھی (50گرام),کشمش(25 گرام ) ,کیوڑہ ایسنس( چند قطرے ),الائچی پاؤڈر(دوچٹکی),زعفران(تھوڑاسا)

گارنشنگ کے لیے :

کنڈینس ملک ,زعفران ,بادام ,پستہ,

ترکیب:

ایک دیگچی میں دودھ کو ابال لیں یہاں تک کہ وہ گاڑھا ہو جائے ,ایک علیحدہ برتن میں گھی ڈال کر اس میں سویاں بادام, کاجو,چھوہارے اور پستہ شامل کر لیں اور چار سے پانچ منٹ تک پکائیں اب اس میں ابلا ہوا دودھ شامل کر لیں اور دس یا بارہ منٹ تک پکائیں ساتھ ہی اس میں چینی ,الائچی پاؤڈر اور زعفران بھی شامل کر لیں -دس یا بارہ منٹ پکانے کے بعد چولہابند کر دیں اور اسے دس منٹ ٹھنڈا ہونے کے لیے چھوڑ دیں -اب اس میں کشمش اور کیوڑہ شامل کر کے مکس کر لیں -اب اسے علیحدہ برتن میں نکال کر بادام, پستہ ,زعفران اور کنڈینس ملک کے ساتھ گارنش کر لیں -آپ کا مزیدار شیرخرمہ تیار ہے -

متعلقہ خبریں