ساحر لدھیا نوی: اک دل تھا جو پہلے ہی تجھے سونپ دیا تھا ..........یہ جان بھی اے جان ادا ساتھ لیے جا

ساحر لدھیا نوی: اک دل تھا جو پہلے ہی تجھے سونپ دیا تھا ..........یہ جان بھی اے جان ادا ساتھ لیے جا

ساحر لدھیا نوی: اک دل تھا جو پہلے ہی تجھے سونپ دیا تھا ..........یہ جان بھی اے جان ... 15 جون 2018 (16:58) 4:58 PM, June 15, 2018

برباد محبت کی دعا ساتھ لیے جا

ٹوٹا ہوا اقرار وفا ساتھ لیے جا

اک دل تھا جو پہلے ہی تجھے سونپ دیا تھا

یہ جان بھی اے جان ادا ساتھ لیے جا

تپتی ہوئی راہوں سے تجھے آنچ نہ پہنچے

دیوانوں کے اشکوں کی گھٹا ساتھ لیے جا

شامل ہے مرا خون جگر تیری حنا میں

یہ کم ہو تو اب خون وفا ساتھ لیے جا

ہم جرم محبت کی سزا پائیں گے تنہا

جو تجھ سے ہوئی ہو وہ خطا ساتھ لیے جا

متعلقہ خبریں