سیٹاوائٹ کیس :ریٹرننگ آفیسر نے عمران خان کو اٹھارہ جون کو طلب کرلیا ۔

سیٹاوائٹ کیس :ریٹرننگ آفیسر نے عمران خان کو اٹھارہ جون کو طلب کرلیا ۔

سیٹاوائٹ کیس :ریٹرننگ آفیسر نے عمران خان کو اٹھارہ جون کو طلب کرلیا ۔ 15 جون 2018 (16:37) 4:37 PM, June 15, 2018

پاکستان جسٹس ڈیموکریٹک پارٹی شیخ احسان نے کہا عمران خان صادق و امین نہیں۔ کیونکہ ٹیرن سیٹا مبینہ طور پر عمران خان کی بیٹی ہیں۔ انکے بارے میں بڑے ثبوت ریٹرننگ آفیسر کے سامنے پیش کیے ہیں۔شیخ احسان کہتے ہیں ہم نے بیشمار تصاویر سیل کر کے کورٹ میں ریٹرننگ آفیسر کے پاس پیش کی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اس سے قبل در خواست گزار عبدالوہاب بلوچ نامی شہری نے ریٹرننگ افسر کے پاس دائر درخواست میں موقف ااختیار کیا کہ جو شخص اپنی اولاد کو تسلیم نہ کرے، اسے الیکشن لڑنے کی اجازت نہیں ہے ، عمران خان کو الیکشن لڑنے سے رو کا جائے۔پی ٹی آئی چیئرمین کی جانب سے عمران اسماعیل عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ آپ کو کیس کی کاپی مل گئی؟ جس پر ان کے وکلاءکا کہنا تھا کہ ہم نے کیس کی کاپی وصول کرلی ہے لہٰذا جرح کیلئے وقت دیا جائے۔ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ عمران خان عمرےکی ادائیگی کے لئے سعودی عرب گئے ہیں اور اس کیس میں عمران خان ہی جواب دے سکتے ہیں لہٰذا ہمیں 19جون تک کا وقت دیاجائے کیوں کہ عمران خان 18جون کو وطن واپس آئیں گے اور 19جون کو عدالت پیش ہوں گے۔یاد رہیکہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خانکل دن ایک بجے اپنی اہلیہ بشری مانیکا کے ہمراہ عمرہ ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ ہو ئے، زلفی بخاری، عون چودھری اور علیم خان بھی عمران خان کے ہمراہ تھے ۔ عمران خان پیر کی دوپہر مدینہ منورہ پہنچیں گے اور روضہ رسول پر حاضری اور نوافل کی ادائیگی کے بعد منگل کو جدہ آئیں گے اور شوکت خانم کینسر اسپتال کے سلسلے میں افظار ڈنرمیں شرکت کریں گے، منگل کی رات عمرہ ادا کریں گے اور عمرے کی ادائیگی کے بعد بدھ کو پاکستان روانہ ہوجائیں گے۔یاد رہے عمران خان نے آئندہ عام انتخابات میں ملک کے 5 حلقوں سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے، وہ پنجاب کے تین، سندھ اور خیبر پختونخوا کے ایک ایک حلقے سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔

متعلقہ خبریں