افغانستان کی وزارت دفاع نے ملا فضل اللہ کے مارے جانے کی تصدیق کردی۔امریکا نے فضل اللہ کے سر کی قیمت کیا لگا رکھی تھی۔ پاکستانیوں کیلئے اہم خبر آ گئی۔

افغانستان کی وزارت دفاع نے ملا فضل اللہ کے مارے جانے کی تصدیق کردی۔امریکا نے فضل اللہ کے سر کی قیمت کیا لگا رکھی تھی۔ پاکستانیوں کیلئے اہم خبر آ گئی۔

افغانستان کی وزارت دفاع نے ملا فضل اللہ کے مارے جانے کی تصدیق کردی۔امریکا نے ... 15 جون 2018 (15:05) 3:05 PM, June 15, 2018

طالبان کمانڈر ملا فضل اللہ کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی ہے۔ افغانستان کی وزارت دفاع نے ملا فضل اللہ کے مارے جانے کی تصدیق کردی ۔بی بی سی کے مطابق، فضل اللہ کی ہلاکت کی تصدیق افغان وزارت دفاع نے کی ہے۔ افغان وزارت دفاع کے مطابق، فضل اللہ تیرہ جون کو کنڑ میں امریکی ڈرون حملے میں مارا گیا۔امریکا نے فضل اللہ کے سر کی قیمت 50 لاکھ ڈالر مقرر کی تھی۔

یاد رہیکہ افغانستان کے علاقے کنٹر میں ڈرون حملے کے نتیجے میں طالبان رہنما ملا فضل اللہ کے ہلاک ہونے کی غیرمصدقہ اطلاعات ملی تھیں ۔ امریکی نشریاتی ادارے وائس آف امریکا کی رپورٹ کے مطابق امریکی اور مقامی حکام اس خبر کی تصدیق کررہے ہیں۔ایک امریکی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ 13 جون کو ہونے والے ڈرون حملہ کا ہدف ملا فضل اللہ تھے۔ افغانستان میں امریکی فوج کے ترجمان لیفٹینینٹ کرنل مارٹن او ڈونل کے وائس آف امریکا کو بتایا کہ 13 جون کو امریکی فورسز نے صوبہ کنٹر میں ایک حملہ کیا گیا جس میں ایک دہشت گرد تنظیم کے سینئر رہنما کو نشانہ بنایا گیا۔تاہم ترجمان نے یہ واضح نہیں کیا کہ اس حملے کا ہدف ملا فضل اللہ ہی تھے۔پینٹا گان حکام نے ڈرون حملہ کامیاب رہا یا نہیں اس پر تبصرے سے انکار کر دیا ہے۔لیکن افغان وزارت دفاع کے مطابق، فضل اللہ تیرہ جون کو کنڑ میں امریکی ڈرون حملے میں مارا گیا۔امریکا نے فضل اللہ کے سر کی قیمت 50 لاکھ ڈالر مقرر کی تھی۔

متعلقہ خبریں