سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف پی ٹی آئی رہنما فیصل واڈا؟کراچی سے الیکشن کون جیتے گا پڑھئے اہم حقائق

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف پی ٹی آئی رہنما فیصل واڈا؟کراچی سے الیکشن کون جیتے گا پڑھئے اہم حقائق

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف پی ٹی آئی رہنما فیصل واڈا؟کراچی سے الیکشن ... 15 جون 2018 (14:45) 2:45 PM, June 15, 2018

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی عارف نظامی نے کہا کہ کراچی میں مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف پی ٹی آئی رہنما فیصل واڈا کے خلاف الیکشن لڑیں گے لیکن سوال یہ ہے کہ کیا شہبازشریف فیصل واڈا کے خلاف الیکشن جیت سکیں گے؟ عارف نظامی کا کہنا تھا کہ فیصل واڈا کی جیب بے شک گرم ہو گی لیکن فیصل واڈا چھوٹی اے ٹی ایم ہیں جبکہ ان کے مقابلے پر کھڑے اُمیدوار شہباز شریف مشہور بھی ہیں اور ان کو سب جانتے بھی ہیں۔مجھے نہیں لگتا کہ شہباز شریف کے مقابلے میں فیصل واڈا الیکشن جیت سکیں گے ، میرے خیال میں اس مقابلے میں جیت شہباز شریف کی ہی ہو گی۔

یاد رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے شہباز شریف کو کراچی سے میدان میں اتارنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ صدر ن لیگ شہباز شریف کراچی کے 3 حلقوں سے الیکشن لڑیں گے۔کاغزات نامزدگی حاصل کر لئے ۔تفصیلات کے مطابق شہباز شریف نے کراچی سے بھی الیکشن لڑنے کا علان کر دیا ہے۔ شہباز شریف کراچی کے حلقہ این اے 248,249,259 سے الیکشن لڑیں گے۔

متعلقہ خبریں