پنجاب کے شہر فیصل آباد میں شادی سے انکار پر بس ہوسٹس کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا ،سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

پنجاب کے شہر فیصل آباد میں شادی سے انکار پر بس ہوسٹس کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا ،سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

پنجاب کے شہر فیصل آباد میں شادی سے انکار پر بس ہوسٹس کو فائرنگ کرکے قتل ... 15 جون 2018 (14:27) 2:27 PM, June 15, 2018

پنجاب کے شہرفیصل آباد میں شادی سے انکار پر بس ہوسٹس کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

یاد رہیکہ ملزم عمردراز نے مہوش نامی لڑکی کو شادی سے انکارپرفائرنگ کرکے قتل کردیا تھا ۔ فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے ملزم نے مہوش کا ہاتھ پکڑکر لے جانے کی کوشش کی اورانکار پر گولی چلادی۔فوٹیج میں مہوش کوگولی لگنے پرسیڑھیوں پرگرتے دیکھا جاسکتا ہے، سکیورٹی گارڈزنے ملزم کوقابو کرکے پولیس کے حوالے کردیا تھا۔پولیس حکام کے مطابق ملزم عمر دراز نے ڈیوٹی سے گھر واپسی پرمہوش کو اغوا کرنے کی کوشش کی تھی، مزاحمت پراسے گولی مار کر قتل کردیا تھا۔

ذرائع کے مطابق فیصل آباد میں سرگودھا روڈ کے بس اڈے پربس ہوسٹس مہوش کے قتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام آگئی۔

متعلقہ خبریں