امریکی ڈرون حملے میں مُلا فضل اللہ کی ہلاکت کی غیر مُصدق اطلاعات

امریکی ڈرون حملے میں مُلا فضل اللہ کی ہلاکت کی غیر مُصدق اطلاعات

امریکی ڈرون حملے میں مُلا فضل اللہ کی ہلاکت کی غیر مُصدق اطلاعات 15 جون 2018 (14:12) 2:12 PM, June 15, 2018

افغانستان کے صوبے ,کنٹر میں امریکی ڈرون حملہ , امریکی ڈرون حملے میں مُلا فضل اللہ کی ہلاکت کی غیر مُصدق اطلاعات سامنے آ گئیں . امریکی ڈرون حملے میں افغان طالبان سربراہ مُلافضل اللہ کی ہلاکت کی اطلاعات امریکی افواج کی جانب سے سامنے آئیں ہیں . تاہم افغان حُکام نے امریکہ کی اس اطلاع کی تصدیق نہیں کی .

تفصیلات کیمطابق افغانستان کے علاقے کنٹر میں ڈرون حملے کے نتیجے میں طالبان رہنما ملا فضل اللہ کے ہلاک ہونے کی غیرمصدقہ اطلاعات ہیں۔ امریکی نشریاتی ادارے وائس آف امریکا کی رپورٹ کے مطابق امریکی اور مقامی حکام اس خبر کی تصدیق کررہے ہیں۔ایک امریکی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ 13 جون کو ہونے والے ڈرون حملہ کا ہدف ملا فضل اللہ تھے۔افغانستان میں امریکی فوج کے ترجمان لیفٹینینٹ کرنل مارٹن او ڈونل کے وائس آف امریکا کو بتایا کہ 13 جون کو امریکی فورسز نے صوبہ کنٹر میں ایک حملہ کیا گیا جس میں ایک دہشت گرد تنظیم کے سینئر رہنما کو نشانہ بنایا گیا۔تاہم ترجمان نے یہ واضح نہیں کیا کہ اس حملے کا ہدف ملا فضل اللہ ہی تھے۔پینٹا گان حکام نے ڈرون حملہ کامیاب رہا یا نہیں اس پر تبصرے سے انکار کر دیا ہے۔

متعلقہ خبریں